قدرت نے انسان کی تخلیق اس طرح کی ہے اس کے جسم میں معمولی ردوبدل کی وجہ سے بھی وہ اپنی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ اسی میں اس منہ میں بننے والے لعاب یعنی تھوک شامل ہے۔
آپ کا جسم روزانہ تقریباً 50 اونس لعاب دہن پیدا کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا لعاب آپ کی صحت کے بارے بہت ساری معلومات فراہم کرسکتا ہے؟
منہ میں بننے والا لعاب بہت زیادہ افادیت کا حامل ہے اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ منہ میں قدرتی جراثیم کش کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دانتوں کو خراب ہونے سے بچاکر مسوڑھوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور کھانے کو چبانے میں مدد دیتا اور کھانے کے بعد منہ کی صفائی کو یقینی بناتا ہے۔
تاہم یہ جسم میں جنم لینے والے بہت سے مسائل سے بھی آگاہی فراہم کرتا ہے جن سے آپ واقف نہیں ہوتے۔ یہاں ایسے مسائل کا ذکر کیا جارہا ہے۔
سفید اورکثیف لعاب
سفید لعاب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے زبان پر کسی جگہ انفیکشن موجود ہے، جبکہ کثیف لعاب جو کہ خمیر کا انفیکشن ہے، کینڈیڈا البیکانس فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ صحت مند بالغوں میں اتنا عام نہیں ہے، لیکن جو افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں، وہ زیادہ کمزور ہونے کے سبب اس کا شکار ہوسکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تھوک میں موجود شکر خمیر کی نشوونما کا باعث بن سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کو ایک اینٹی فنگل دوائی تجویز کرکے انفیکشن کو دور کرنے مدد فراہم کرے۔
خشک منہ
منہ کا خشک ہونا یعنی لعاب کا کم بننا اس بات کی علامات ہے کہ آپ کچھ ایسی ادیات کا استعمال کر رہے ہیں جو اس عمل میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔
یہ عمر رسیدہ افراد اور زیادہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس طرح کے مسائل سے بچنے کے لیے دانتوں کی صحت اور صفائی رکھیں تاکہ مزید مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔
لعاب کا بہت زیادہ بننا
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاملہ خواتین میں زیادہ لعاب پیدا ہوتا ہے۔ یہ بہت زیادہ ہارمونز کی وجہ سے یا ایسی کیفیت میں متلی محسوس کرنے کا ضمنی اثربھی ہوسکتا ہے۔ اس میں کوئی خطرے والی بات نہیں ہے اس سے بچنے کے لیے آپ کوئی کینڈی لے سکتے ہیں۔
بہت تیزابیت والا
اکثر لعاب میں کسی سبب تیزابیت پیدا ہونے لگتی ہے اسے جاننے کے لیے دانتوں کا ڈاکٹر محلول یا لعاب کو ٹیسٹ کرنے والی پٹی سے آپ کے تھوک کے پی ایچ بیلنس کا فوری اندازہ لگا سکتا ہے۔ اگر پی ایچ لیول توازن میں نہیں ہے، تو اس طرح منہ میں موجود بیکٹیریا آپ کے دانتوں میں اپنی پیداوار بڑھاسکتے ہیں، اس کے علاوہ تیزابی تھوک آپ کے دانتوں کو بھی خراب کرکے منہ میں زخم کا سبب بن سکتا ہے۔
کڑوا یا کھٹا لعاب
کڑوا یا کھٹا لعاب ریفلکس کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اسی صورت میں پیٹ میں موجود تیزاب گلے میں جانے لگتا ہے جس کی وجہ سے منہ کا ذائقہ کڑوا ہونے لگتا ہے۔
اسی طرح پیٹ میں تیزابیت کے سبب گلے اور منہ میں کھٹا ذائقہ محسوس ہوتا ہے ریفلوکس کی سب سے عام علامت سینے میں جلن ہے۔
آر این اے مالیکیولز
تھوک کے ٹیسٹ سے کسی شخص کے مخصوص ہارمون اور جینیاتی ساخت کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں کینسر سے لے کر ذیابیطس تک، لعاب دہن خون کے نمونے ہی کی طرح تشخیص میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
