Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوپہر کو کھانے کے بعد سستی اور غنودگی کیوں طاری ہونے لگتی ہے؟ وجہ جانیے

Now Reading:

دوپہر کو کھانے کے بعد سستی اور غنودگی کیوں طاری ہونے لگتی ہے؟ وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دوپہر کو کھانے کے بعد سستی اور غنودگی کیوں طاری ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو معدے اور جسم میں متعدد افعال متحرک ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانے کے بعد طاری ہونے والی غنودگی میں بلڈ شوگر کی سطح میں آنے والی تبدیلی بھی کردار ادا کرتی ہے جبکہ میٹھی اشیا کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور پھر فوری طور پر کمی بھی آتی ہے جس کے نتیجے میں جسم کو تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہی واحد وجہ نہیں بلکہ اس حوالے سے ہمارے ہارمونز بھی ایک کردار ادا کرتے ہیں، کھانے کے بعد اکثر سیروٹونین نامی ہارمون بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے غنودگی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔

یہ ہارمون مزاج اور نیند کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور جب اس کی سطح میں کھانے کے بعد اضافہ ہوتا ہے تو سستی اور غنودگی محسوس ہونے لگتی ہے۔

Advertisement

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد خون کی گردش میں آنے والی تبدیلیاں اس غنودگی کی وجہ ہوتی ہیں، کھانے کے بعد چھوٹی آنت کی جانب خون کے بہاؤ میں ڈرامائی اضافہ ہوجاتا ہے اور دماغ کی جانب خون کی روانی کم ہونے پر غنودگی کا احساس طاری ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی اس احساس کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر کھانے میں نمک یا پروٹین کی مقدار زیادہ ہو جبکہ محققین کے خیال میں یہ غنودگی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کوئی جواب تو موجود نہیں کہ کھانے کے بعد غنودگی کیوں طاری ہونے لگتی ہے مگر ماہرین کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو ایسی غذا (فائبر سے بھرپور غذا) کا استعمال کریں جو بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر