Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند چمکتی جلد کے لیے کافی اسکرب گھر پر تیار کریں

Now Reading:

صحت مند چمکتی جلد کے لیے کافی اسکرب گھر پر تیار کریں

دن کے آغاز پر دنیا بھرمیں جو مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں ان میں کافی بھی شامل ہے، یہ آپ کو جگاتی ہی نہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بچاتی بھی ہے۔

کافی اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت کئی طرح کے میٹھا بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں جیسے کیک، آئسکریم، شیک اور بسکٹس وغیرہ۔

کافی کی افادیت یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کی جلد کے بے شمار مسائل حل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہاں یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی یہ آپ کی جلد کے لیے بہترین ایکسفولیئشن کا کام کرتی ہیں۔

آپ یہ بات ضرور سوچ رہے ہونگے کہ اس مقصد کے لیے کافی ہی کیوں ، جبکہ بازار میں ایکسفولیئشن کے لیے کئی طرح کی مصنوعات دستیاب ہیں، ایکفولیئشن کی مصنوعات کا طویل عرصے تک استعمال چہرے کی جلد پر نقصان کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ ان میں کیمیکلز ہوتے ہیں۔ نتائج عارضی لیکن ضمنی اثرات مستقل ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

 کافی کو ایکسفولینٹ کے طور پر استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ کیمیکل سے پاک، سستی اور سب سے زیادہ کارآمد ہے۔

 صبح کے وقت کافی پینے کے بعد کپ کے نیچے باقی رہ جانے والے کافی کے ذرات کو جلد کا ماسک تیار کرنے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، اسے جلد پر جمی خراب خلیوں کی تہہ صاف کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ماسک خلیوں کی ان تہوں کے نیچے صحت مند جلد کو ظاہر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایکسفولیئشن آپ کو عمر بڑھنے کی علامات جیسے جھریوں اور فائن لائنز کو دورکرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس عمل میں جمع بیرونی جلد کو ہٹا دیا جاتا ہے اوراس طرح  ان لکیروں کی گہرائی کم ہو جاتی ہے۔

ایکسفولیئشن آپ کی جلد کو جواں، چمکدار اور صحت مند چمک دیتا ہے۔ یہ آپ کے مسامات میں موجود گندگی کو گہرائی سے صاف کرنے، وائٹ ہیڈز، بلیک ہیڈز اور ایکنی کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس طرح زہریلے مادوں کو ہٹانے کے بعد جلد پر سوزش کم ہوجاتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، آپ کی جلد کریموں اور جلد کی دیکھ بھال کے دیگر علاج کو آسانی سے جذب کر سکتی ہے۔

چونکہ ایکسفولیٹنگ کریم اور علاج کافی مہنگے ہو سکتے ہیں، اس لیے یہاں پرکافی اسکرب تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جسے آپ گھر پرآسانی سے بنا سکتے ہیں۔

اسکرب بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں۔

Advertisement

اجزاء:

1 کھانے کا چمچ ناریل کا تیل اور 1 کھانے کا چمچ کافی۔

ترکیب:

ان دونوں اجزاء کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ یہ پیسٹ کی صورت ختیار کر لے۔

ناریل کا تیل:  یہ جزو آپ کی جلد کو نمی بخشتا اور ہموار کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد سے بیکٹیریا اور ٹاکسن کو بھی ختم کرتا ہے۔

کافی: یہ جزو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے جو عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے اور آنکھوں کے ارد گرد سوجن کودور کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایلاسٹن اور کولیجن کی پیداوار کو بھی متحرک کرتا ہے-

Advertisement

اب اس پیسٹ کو چہرے پر اچھی لگائیں دائروں کی صورت میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، اسے کچھ دیر کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں تاکہ یہ جلد میں جذب ہوسکے، پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ پیسٹ آنکھوں میں داخل نہ ہو۔

اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر