Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک عام غذا جو ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا باعث بنتی ہے

Now Reading:

ایک عام غذا جو ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا باعث بنتی ہے

بچے ہو یا بڑے پاستا جسے نوڈلز بھی کہا جاتا ہے بہت شوق سے کھاتے ہیں اس کی پسندیدگی کی سب سے بڑی وجہ اس کا فوری تیار ہونا اور ساتھ ہی اس کا ذائقہ جوآپ کی طلب بڑھاتا ہے۔ بازار میں مختلف کمپنیوں کے انسٹنٹ نوڈلز مختلف ذائقوں میں عام دستیاب ہیں ایسے  بچے جو اسکول اور کالج میں پڑھتے ہیں یہ نوڈلز ان کی مرغوب غذا ہوتی ہے۔

کچھ لوگ اس کے نقصان سے واقف ہیں جبکہ ابھی بھی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو اسے صحت کے لیے مفید سمجھتی ہے۔ تاہم حالیہ تحقیق کے نتیجےمیں اسے صحت کے لیے انتہائی مضرقرار دیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق فوری تیار ہوے والے نوڈلز لوگوں میں فالج اور دل کی بیماری سے منسلک میٹابولک تبدیلیوں کے خطرے کو کئی گنا بڑھاتے ہیں۔

نوڈلز دل کی بیماری کا سبب کیوں بنتے ہیں؟

ان نوڈلز میں ٹرٹیری بٹائل ہائیڈروکوئنون یا جسے عام طور پر ٹی بی ایچ کیو کہا جاتا ہے، استعمال کیاجاتا ہے جو پٹرولیم انڈسٹری کا ایک ضمنی پروڈکٹ اور سستے پراسیسڈ فوڈز کو محفوظ رکھنے کے لیے کثرت سے استعمال ہونے والے فوڈ ایڈیٹیو ہے۔

ماہرین نے یہ جاننے کے لیے کہ یہ معدے میں جاکر کس طرح ہاضمے کے نظام سے گزرتے ہیں تجربہ کیا۔ انہوں نے پیٹ کے اندر ٹائم لیپس ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ نوڈلز کھانے اور ہضم کرنے کے دو گھنٹے بعد کیا ہوتا ہے۔ اس تجربے کے بعد جو نتائج سامنے آئے وہ چونکا دینے والے تھے۔

Advertisement

تازہ نوڈلز کے مقابلے میں، پروسیس شدہ گھر کے بنے ہوئے یہ نوڈلز کم ٹوٹے ہوئے تھے، جبکہ انہیں ہضم ہونے کے لیے کافی وقت دیاگیا تھا ساتھ ہی ان نوڈلز نے غذائی اجزاء کے جذب ہونے کی صلاحیت کوبھی متاثرکیا، اور اس میں موجود پرزرویٹوز ہضم ہونے کے بجائے پیٹ میں دیر تک موجود رہے۔

جبکہ ان انسٹنٹ نوڈلز میں جو  اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں ان میں  پام آئل، گندم کا آٹا، نمک اور چینی شامل ہیں یہ صرف نوڈلز کے اجزاء ہیں۔

تاہم اس کے ساتھ مصنوعی ذائقے اور رنگ کا ایک پیکٹ بھی دیا جس میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ، پاؤڈر نمک، چینی اور مصالحے ہوتے ہیں۔

آپ مصنوعی رنگوں اور ذائقوں کے خوفناک اثرات سے پہلے ہی واقف ہیں، اس لیے پراسیس شدہ گندم اور سوڈیم کی زیادہ مقدارانہیں لذیذ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس طرح کے نوڈلز کے صرف ایک پیکٹ میں 2,700 ملی گرام سوڈیم موجود ہوتا ہے۔ جو بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافہ امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

نتیجہ

جنوبی کوریا میں کی گئی ایک تحقیق، جسے دنیا میں انسٹنٹ نوڈلز کے صارفین کی سب سے زیادہ فی کس تعداد سمجھا جاتا ہے، نے ظاہر کیا کہ 11,000 افراد میں، جو لوگ زیادہ انسٹنٹ نوڈلز کھاتے ہیں ان میں میٹابولک سنڈروم، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ دیگر کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

لہذا اپنے خاندان اور بچوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بازار میں دستیاب نوڈلز سے مکمل طور پر دور رہیں اور اس کے برعکس گھر کے بنے ہوئے پاستا کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں تا کہ آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر