Advertisement
Advertisement
Advertisement

مٹر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد نے سب کو حیران کر دیا

Now Reading:

مٹر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد نے سب کو حیران کر دیا

مٹر کو ہری سبزی ہونے کے سبب پاور فوڈ کہا جاتا ہے یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید خوراک ہے۔

مٹر میں پروٹین 23 فیصد، کاربوہائیڈریٹس  50فیصد جبکہ وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں سَلفر اور فاسفورس بھی دیگر اجزاء کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ،مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی بھی پایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق مٹر میں کئی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی کے لئے بے حد ضروری ہیں، مٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے جبکہ یہ جسم کو غذائیت پہنچا کر پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے۔

مٹر ہر عمر کے فرد کے لئے مفید سبزی ہے مگر اسے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد کے لئے مفید قرار نہیں دیا جاتا۔

اس کے علاوہ مٹر کھانے کے 4 بڑے طبی فوائد بھی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

Advertisement

مٹرکا باقاعدہ استعمال نیاسین نامی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو مضر کولیسٹرول اور چکنائیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس طرح مضر کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور مفید کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔

مٹر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے کیوں کہ مٹرکھانے سے خون میں شکر کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔

 چونکہ مٹر میں وٹامن بی 6 ، وٹامن سی اور فلیٹ یعنی فولک ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے تو یہ ہماری جلد کے لیے انتہائی مفید غذا تصور کی جاتی ہے۔

اگر ہمیں پروٹین کی ضرورت ہو تو ہم گوشت، انڈوں اور دودھ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مٹر بھی ہمیں بہترین پروٹین فراہم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر