
موسمِ سرما کے آتے ہی بیشتر افراد نزلہ، زکام اور خاص کر کھانسی کے شکار ہونے لگتے ہیں تو آج ہم آپکو کھانسی کو دور کرنے کے لئے 4 ٹوٹکے بتائیں گے۔
پہلا ٹوٹکہ:
ایک چمچہ شہد لیں اور اس میں کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں۔
اور ایک دفعہ شہد منہ رکھنے کے بعد کم سے کم دو گھنٹے کچھ نا کھائیں اور نا ہی پئیں، یہ الرجی کا دشمن ٹوٹکہ مانا جاتا ہے۔
دوسرا ٹوٹکہ:
دھنیہ کا مغز پانچ تولہ، سونف کا مغز پانچ تولہ، خشخاش پانچ تولہ، شکر پانچ تولہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: دار چینی کا استعمال ان طریقوں سے کریں اور نزلہ کھانسی کو دور بھگائیں
ان سب کو باریک پیس لیں اور ایک سفوف بنالیں، اب اس میں نیم گرم دودھ یا نیم گرم پانی شامل کریں اور کھالیں۔
تیسرا ٹوٹکہ:
منقہ لیں اور اس میں خشخاش برابر کی لے کر کوٹ لیں، جب باریک کٹ جائے تو ان کی گولیاں بنالیں۔
ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک شام لیں اور نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
چوتھا ٹوٹکہ:
ایک گلاس گرم دودھ میں آدھا چمچہ ہلدی ڈال کر رات سونے سے پہلے پی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امرود سے بلغم اور خشک کھانسی کا علاج کیسے ہوتا ہے؟ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News