چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اگر اس پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوتو یہ اپنی کشش کھودیتا ہے۔ یہ داغ دھبے گھر سے باہردھوپ اور آلودہ فضامیں وقت گزارنے سے پیداہوتے ہیں یہ صرف چہرے پر ہی نہیں بلکہ گردن ہاتھ اور پیروں پربھی نمودارہوتے ہیں۔
تاہم اس کے لیے بہت سے گھریلوآزمودہ طریقے موجود ہے جوان سے نجات میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہاں پر ایک ایسے ہی قدرتی اجزاء سے بنے ٹانک کا ذکر کیا جارہا ہے جوان دھبوں کو منٹوں میں صاف کر کے جلد کی قدرتی چمک بحال کرنے مدد فراہم کرے گا۔
اسے بنانے کے لیے 25 گرام پارسلے یعنی اجوائن کے پتے، 300 ملی لیٹر منرل واٹر اور 200 ملی لیٹرسادہ پانی۔
پہلے 200 ملی لیٹر سادہ پانی میں پاسلے ڈال کر ابالیں،جب ابال اجائے تو اسے ڈھانپ کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، 30 منٹ کے بعد ڈھکن اتار بھاپ کو اڑنے دیں اب اسے چھان لیں، اور اس پانی میں 300 ملی لیٹر منرل واٹر شامل کریں اب اسے کسی بوتل میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں،
اس محلول سے سے چہرے کو دھوئیں یا پھر جہاں داغ ہوں وہاں استعمال کریں اور 30 منٹ بعد صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
