
اکثر خواتین کے چہرے اور جسم پر بہت زیادہ غیر ضروری بال ہوتے ہیں جس کی سب سے اہم وجہ جسم میں ہارمون کا توازن میں نہ ہونا ہے، ایسی خواتین ان بالوں کی وجہ سے کافی پریشان رہتی ہیں۔
چہرے سے غیر ضروری بالوں کے لیے بہت سے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جو اکثر کار آمد بھی ثابت ہوتے ہیں تاہم یہاں پر گھر میں موجود قدرتی اشیاء سے ان بالوں کو آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے جو ہر طرح کے کیمیکل سے پاک ہیں۔
اس مقصد کے لیے تیار کئے جانے والے آمیزے کا سب سے اہم جز ہلدی ہے یہ بات تو سب ہیں جانتے ہیں ہلدی صدیوں کھانوں میں مصالحے اورکئی امراض میں بطور دوا کے استعمال کی جارہی ہیں
یہ اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اسے مطلوبہ جگہوں پر لگا سکتے ہیں اور بالوں کوصاف ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
غیر ضروری بالوں کے لیے آمیزہ
اجزاء:
اس آمیزے کو تیار کرنے کے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 2 کھانے کے چمچ چنے کا آٹا، 1 چاے کا چمچ ہلدی اور حسب ضرورت دودھ یا دہی۔
ہدایات:
ایک پیالے میں چنے کا آٹا اور ہلدی شامل کرکے اچھی مکس کریں اب اس میں دودھ یا دہی کی اتنی مقدار شامل کریں یہ گاڑھا سا پیسٹ بن جائے۔
متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اسے کم از کم 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اگر یہ 20 منٹ میں خشک نہیں ہوتا ہے، تو اس کے خشک ہونے تک انتظار کریں اگرم پانی میں بھیگا ہوا تولیہ لیں اور پھر آمیزے کو رگڑیں اس طرح کہ بال صاف ہوجائیں گے۔
نوٹ:
اس آمیزے کے بعد چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔ ہلدی کا پیلا رنگ آپ کی جلد کو ایک خوبصورت ٹون دے سکتا ہے، لیکن جلد پر رنگ کی وجہ سے آپ پانی سے اچھی دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News