
کھانے میں نمک کی زیادتی سے صرف ذائقہ ہی خراب نہیں ہوتا بلکہ ایسا کھانا کھانے سے صحت پر بھی مضر اثرات آتے ہیں جن میں سر فہرست دل کی بیماریاں اور بلڈ پریشر کا بڑھنا شامل ہے
کھانے میں نمک کی زیادتی کم کرنے کے مختلف طریقے
کچے آلو
کھانے میں نمک زیادہ ہو جانے پر ایک عدد کچے آلو کے دو ٹکڑے کر لیں، اب اس کچے آلو کو ہنڈیاں میں گھمانے کے بعد دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
10 منٹ بعد آلو نکال لیں، کچا آلو تمام نمک جذب کرلے گا۔
کریم
کریم کے استعمال سے کھانے کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور نمک بھی کم ہو جاتا ہے، تھوڑی سی مقدار میں کریم کو سالن یا جو بھی غذا متوازن کرنا چاہتے ہیں اُس میں شامل کر لیں ۔
آٹے کا پیڑا
سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو آٹے کا چھوٹا سا پیڑا ( ایک یا دو انچ کا ) بنائیں اور سالن میں ڈال دیں۔
پیڑے کو 10 سے 15 منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں۔
نمک زیادہ ہے تو پیڑوں کی مقدار بڑھا سکتے ہیں، آٹے کا پیڑا نمک کو چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ابلا ہوا آلو
ایک آلو ابال لیں اور اس کے دو ٹکرے کر کے سالن میں ڈال دیں چاہیں تو آلو کو سالن میں رہنے دیں یا 10 منٹ بعد نکال دیں۔
پانی
کھانے میں نمک کم کرنے کے لیے پانی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
سالن میں پانی کی کچھ مقدار کو شامل کریں، اس سے اضافی نمک کم ہوجائے گا بلکہ سالن کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔
دودھ
دودھ اور بالائی کو نمک سمیت مرچی کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ دودھ پانی سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
دودھ سے نمک میں کمی اور سالن گاڑھا ہو جاتا ہے غذا کا ذائقہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
دہی
اگر شوربے والے سالن کی جگہ خشک پکوان ہے جیسے گوشت، مِکس سبزی یا کَٹلس وغیرہ تو اس میں دہی شامل کرنے سے نمک کی اضافی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
دہی کو نمک کم کرنے کے لیے کم مقدار میں ہی شامل کرنا چاہیے، دہی کی زیادہ مقدار سالن کو کھٹا یا ذائقہ خراب کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News