
دنیا کی ایک بڑی آبادی سردرد کے درینہ مسئلے سے دوچار ہے اور اس کے تدارک کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن درد کش ادویات کا کثرت سے استعمال ایک تو طرف صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ ادویات کچھ وقفے کے بعد اپنی افادیت کھوگودیتی ہیں یا یوں کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ ان کی تاثیر کم ہوجاتی ہے اور دماغ کو مزید حساس بنا دیتی ہیں۔ اس طرح درد مزید بڑھنے لگتا ہے۔
اسی لیے سردرد سے فوری نجات کے لیے ادویات کے بجائے دیگر طریقہ کار اختیار کرنے چاہئے جو ادویات سے زیادہ کارآمد ہونے کے ساتھ صحت کے لیے مفید ہیں یہاں پر چند ایسے ہی طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔
اکیوپنکچر
یہ ایک قدیم چینی علاج ہے جس میں باریک سویوں کو علاج کی غرض سے جسم کے پریشر پوائنٹس پر لگایا جاتا ہے، تاکہ وہاں پر توانائی اور خون کی روانی کو بڑھایا جاسکے۔ اس علاج کے نتیجے میں دائمی سرکا جاتا رہتا ہے۔
مساج
ذہنی سکون کے لیے مساج کو صدیوں سے استعمال کیا جاتا ہے یہ نہ صرف جسم میں خون کی روانی کوبڑھاتا ہے بلکہ سردرد کی صورت میں کنپٹوں، گردن، کمراورسرمین مساج کرنے سے فوری آرام ملتا ہے۔
ورزش
جسمانی سرگرمی جیسے سائیکل چلانا یا تیز چہل قدمی کرنا سردرد ہونے کے دوارنیے کو کم کرنے کے ساتھ اس کے بار بار ہونے کی تعداد کوکم کرنے میں اہم کردارکرتی ہے۔
یوگا
یوگا کے پوز اور سانس کی مشقیں آپ کو سکون فراہم کرتی ہیں سردرد میں یوگا کسی کسی مسیحا سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News