
آپ کا جسم صحت کے بارے میں کافی معلومات فراہم کرتا رہتا ہے تاہم آپ کو درست وقت پر اسے سمجھنے اور جاننے کی ضرورت ہے۔
جس سے آپ جان سکتے ہیں کہ جسم کے اندر کیا چل رہا ہے اور اس کی ممکنہ وجہ کیا ہوسکتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق کے لئے 3 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس سے معلوم ہوا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے اور کمی کی صورت میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں پر بہت سختی کرنے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!
محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے، لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملیوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ پودینے کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News