
موسم سرما کی آمد آمد ہے ہوا میں خنکی بڑھتی جارہی ہے خشک موسم جہاں جلد کو متاثر کرتا ہے وہی کئی موسمی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ان میں نزلہ زکام سب سے عام ہیں، ساتھ ہی ایسے افراد جنہیں الرجی رہتی ہے وہ بھی مختلف مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تو آج ہم آپکو جسم میں موجود کچھ ایسے پوائنٹ کے بارے میں بتائيں گے جن کی مدد سے نزلہ زکام کی بیماری میں آرام پایا جا سکتا ہے۔
چہرے کی دونوں جانب ناک کی بنیاد کے پاس ایک جگہ ہوتی ہے جہاں پر ناک اور گال آپس میں جڑتے ہیں، اس پوائنٹ کو چند سیکنڈ تک اپنی انگلی سے دبانے کی صورت میں سانس لینے کے عمل میں آسانی ہوتی ہے۔
اس کے بعد بھنوؤں اور ناک کے جڑنے کے مقام پر موجود دبے ہوئے حصے کو اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے 40 سیکنڈ تک دبائیں اور اس کے بعد چھوڑ دیں۔
نزلہ زکام کی صورت میں ہونے والے سر درد کو کم کرنے اور بہتی ہوئی ناک اور چھینکوں کو روکنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
اب ماتھے پر دونوں بھنوؤں کے درمیان واکے حصے کو دبائیں اس سے نہ صرف بند ناک کھل جاتی ہے بلکہ سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے اور سر درد میں بھی آرام ملتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News