آج ہم آپکو دوا کے بغیر بلڈ پریشر میں کمی لانے والے قدرتی طریقے بتائیں گے۔
انسانی جسم میں گردش کرنے والا خون باقاعدہ ایک نظام کے تحت رگوں میں دوڑتا ہے، اگر اس میں کمی یا زیادتی ہوجائے تو ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر جیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر اس حد تک خطرناک ہوجاتا ہے کہ اگر اس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو مریض زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتا ہے یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین ایک نارمل شخص کو وقفے وقفے سے بلڈ پریشر چیک کروانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کوئی شخص بلڈ پریشر کا شکار تو نہیں ہو رہا۔
ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں 80 سے 120 تک بلڈ کا پریشر نارمل تصور کیا جاتا ہے جبکہ 90 سے 140 تک بلڈ پریشر کا پہنچ جانا خطرے کی علامت ہے اگر ایسا ہے تو متاثرہ شخص کو فوری اور مسلسل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کی علامات:
ویسے تو بظاہر اس کی علامات کوئی خاص نہیں ہیں لیکن کچھ ماہرین تجربے کی بنیاد پر ان کا ذکر کرتے ہیں ، اگر انسان میں ایسی کوئی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو بہتر ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا ، غذا اور احتیاط پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تاکہ کسی بھی خطرناک صورت حال سے محفوظ رہا جاسکے۔
٭ ناک سے خون کا آنا۔
٭ سر میں مستقل در محسوس ہونا۔
٭ آنکھوں کے آگے چکر آنا اور دھندلا دکھائی دینا۔
٭ طبیعت میں گھبراہٹ اور بے چینی۔
٭ نیند کا پرسکون نہ ہونا، بےخوابی کی کیفیت۔
٭ دل متلی ہونا۔
٭ چھاتی میں درد کا اٹھنا۔
٭ سانس کا بار بار پھولنا۔
ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات
٭ بہت زیادہ دیر تک گھر یا آفس میں کام کرنا، زیادہ بیٹھے رہنا۔
٭ کھانے میں نمک کا ضرورت سے زیادہ اور مسلسل استعمال۔
٭ موٹاپا یا وزن کا مسلسل بڑھتے رہنا۔
٭ نشہ آور اشیا یا نشہ آور ادویات کا استعمال۔
٭ ذہنی دباؤ، ڈپریشن ، فکر اور پریشانیاں۔
٭ بلڈ پریشر مورثی بھی ہوسکتا ہے اگر خاندان میں کوئی بلڈ پریشر کا مریض ہے تو کسی اور کو بھی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی بلڈ پریشر والوں کے لیے سونے کی بہترین پوزیشن کون سی ہے؟
٭ دل، گردوں اور تھائی رائیڈ جیسے امراض بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتے ہیں۔
:بلڈپریشر کو ایک منٹ میں کم کرنے والی ٹرک
ایک رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر کو کم کرنا بہت آسان ہوتا ہے بلکہ ایک پین کی نب سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔
بس پین کی نب کو کم از کم ایک منٹ کے لیے ہاتھ کی بڑی انگلی یعنی درمیانی انگلی پر دبا کر رکھنا بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ہائی بلڈ پریشر کا مکمل علاج نہیں بلکہ فرسٹ ایڈ ٹرک ہے جو ادویات نہ ہونے پر ریلیف فراہم کرتی ہے۔
:ایک اور ٹرک
پیر کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان پین کی نب کو 3 سیکنڈ تک زیادہ دباﺅ کے ساتھ لگا کر رکھیں اور پھر 5 سیکنڈ کے لیے ہٹا دیں، یہ عمل 2 منٹ تک جاری رکھیں اور پھر دوسرے پیر کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
