دنیا میں سب زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے یہ نہ صرف انتہائی صحت بخش ہے بلکہ بچے کی پہلی ٹھوس غذا میں کیلا شامل ہے۔
اس میں پوٹاشیم ، وٹامن اے، بی،مینیشیم اور زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھتی ہے، جبکہ جلد اور بالوں کی حفاظت میں اس کوئی ثانی ہیں نہیں۔ ہم آپ کو یہ بات بتا رہیں ہیں کہ یہ کیسے آپ کی جلد اور بال کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔
قدرتی موئسچرائزر
کیلے کو اچھی طرح میش کرکے خشک جلد پر لگائیں اور دس سے بیس منٹ بعد دھولیں یہ بہترین موئسچرائزرکا کام دیتا ہے ۔ یہ نہ صرف جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے بلکہ اس کی قدرتی چمک بھی بحال کرتا ہے ۔
کیلے اور دودھ کا فیس پیک
کیلے اور دودھ یہ دونوں ہی موئسچرائیزنگ خصوصیات رکھتے ہیں ۔ ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے ،اور اگر اس میں شہد کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ فیشل کی طرح کا کام کرتا ہے۔
آنکھوں کی سوجن میں مفید
کیلے کے چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر آنکھوں کے سوجن زدہ حصے پر رکھیں ،اس میں موجود پوٹاشیم آنکھوں کے سوجن کو کم کر کے اس کے قدرتی حسن میں اضافہ کاسبب بنے گا ۔
کیلا ایک سود مند کنڈیشنر
بالوں کے لئے کیلے اور ناریل کے تیل کو ملا کر ایک آمیزہ تیار کر لیں ۔ اور اسے بالوں میں لگائیں ،اور دس منٹ بعد دھولیں،یہ بالوں کے کئی مسائل کا بہترن حل ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
