Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوری نیند کے لیے ان عجیب و غریب طریقوں کو آزمائیں

Now Reading:

فوری نیند کے لیے ان عجیب و غریب طریقوں کو آزمائیں

دنیا کی ایک بڑی آبادی بے خوابی کا شکار ہے رات بھر نیند ان کی آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے تاہم انٹرنیٹ پر آپ کو رات کے وقت خوابوں کی دنیا میں لے جانے کے لیے بہت سے طریقے اور ٹوٹکے موجود ہیں جس میں بھیڑ کی تعداد گننے سے لے کر ایک گلاس گرم دودھ پینا شامل ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند ایسےعجیب و غریب طریقے بھی ہیں جو رات کی اچھی نیند کو فروغ دے سکتے ہیں؟ یہاں پر انہی انوکھے طریقوں کا ذکر کیا جارہا ہےجو آپ کو جلد نیند لینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اپنے بائیں نتھنے سے سانس لیں

فوری نیند کے لیے یوگا کی یہ بہت ہی آسان مشق ہے جو دماغ اور جسم کو پرسکون کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو رات میں نیند لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے تو یہ مشق کریں۔ یہ ہائی بلڈ پریشر اور اضطراب کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

 اپنے پٹھوں کو پہلے سختی سے پکڑیں پھر آرام دیں

Advertisement

جب آپ بستر پرسونے کے لیے لیٹے تواپنے تمام عضلات کو ایک ایک کر کے چند سیکنڈ کے لیے سختی سے پکڑی پھر انہیں چھوڑ دیں پھر دوسرے عضلات کی طرف بڑھیں۔ اس کا آغاز اپنے ہاتھوں کی انگلیوں سے شروع کر کے پھر اپنے پیروں، بازوؤں، پیٹ، سینے اور گردن تک لے جائیں۔

دن کی تمام روداد کو الٹی سمت میں یاد کریں

یہ بھیڑوں کی گنتی کی طرح ہے، لیکن کم بورنگ! دن کے دوران مختلف واقعات کو الٹا یاد کرنے سے آپ کے ذہن کو پریشانیوں سے آزاد کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک بار جب آپ ان منفی خیالات سے خالی ہو جائیں گے تو خوابوں کی دنیا میں جانا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اپنی آنکھیں گھمائیں جیسے آپ ناراض ہیں

اصل میں ایسی کیفیت اس وقت طاری ہوتی ہے جب نیند کی آغوش میں جارہے ہوتے ہیں یہی وجہ کہ اس طرح آنکھیں موندنا آپ کے جسم کو زیادہ میلاٹونن جاری کرنے پر اکسا سکتا ہے جسے نیند کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔

نیند کے لیے گنگنانا

Advertisement

اسے مراقبہ کی ایک شکل کہا جاتا ہے کہ جس میں گنگنانا آپ کو نیند کا احساس دلانے میں بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اپنی ناک سے سانس لے کر اپنے پھیپھڑوں کو ہوا سے بھریں۔ اپنا منہ کھولے بغیر، اس وقت تک گنگنائیں جب تک کہ آپ کے پھیپھڑے تقریباً ہوا سے خالی نہ ہوجائیں اس عمل کو 6 بار دہرائیں۔

پریشر پوائنٹس کو دبائیں

نیند نہیں آرہی؟ تو کچھ آسان ایکیوپریشر تکنیک استعمال کریں۔ بہت سے لوگ اپنی بھنوؤں کے درمیانی جگہ کو چند سیکنڈ تک دبانے کے لیے کہتے ہیں جبکہ اس ضمن میں کچھ کا کہنا ہے کہ پیرکی درمیان جلد کی تہہ کو دبانے سے بھی سونے میں مدد ملتی ہے۔

جرابیں پہنیں

یہ نیند لانے کا سب سے آسان طریقہ ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح جسم کا درجہ حرارت منظم کرنے مدد ملتی ہے جو سونےکے لیے بہتر موقع فراہم کرتا ہے۔

کمرے سے باہر رہیں

Advertisement

جب آپ کو نیند نہ آرہی ہو تو بستر پر لیٹنا اچھا خیال نہیں ہے کیونکہ اس طرح یہ آپ کی جسمانی گھڑی میں خلل کا سبب بنے گا۔ اس طرح آپ کے لیے رات بھر پرسکون نیند لینا مزید مشکل ہو جائے گا۔

اپنی تمام پریشانیاں تحریر کریں

اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تناؤ اور اضطراب آپ کی نیند میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ کوشش کریں اپنی تمام پریشانیاں ایک کاغذ پر لکھ لیں اس طرح اپنے دماغ کو بے ترتیبی سے آزاد کرنا آپ کو تیزی سے سونے میں مدد دے سکتا ہے۔

سونے سے بچیں

شاید یہ اس فہرست میں پیش کی جانے والی سب سے عجیب ٹپ ہے۔ جب اپنے آپ کو سونے سے روکے گے تو آپ کا دماغ باغی ہو جائے گا جب اسے نیند نہ آنے کو کہا جائے گا، جس کی وجہ سے آپ واقعی میں کچھ ہی دیر میں سو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر