وزن کا زیادہ ہونا یا موٹاپا تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا اور لوگ اس کو کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کرتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس میں آپ کو ڈائٹنگ یا ورزش نہیں کرنی پڑے گی اور وزن بھی کم ہو جائے گا۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ہارر فلم کو دیکھنے سے اتنی کیلوریز جلتی ہیں جتنی 30 منٹ کی چہل قدمی سے جلتی ہیں۔
تحقیق میں 10 افراد کو شامل کیا گیا تھا جنکو 10 فلمیں دکھائی گئی تھیں، فلم دیکھتے ہوئے انکی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ ہارر فلم دیکھتے ہوئے لوگوں کی دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، آکسیجن کی زیادہ مقدار جسم کے اندر کھینچنے لگتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادہ مقدار خارج کرتے ہیں۔
دہشت زدہ کردینے والے مناظر اکثر افراد کو چیخنے یا کرسیوں پر اچھلنے پر بھی مجبور کردیتے ہیں، خوف اور انزائٹی کا یہی تناؤ بھوک کو دبانے کے ساتھ میٹابولزم کو تیز کردیتا ہے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق 90 منٹ کی ایک فلم دیکھنے سے اوسطاً 113 کیلوریز جلتی ہیں اور اگر 30 منٹ تک چہل قدمی کی جائے تو بھی اتنی کیلوریز جلانا ممکن ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
