انسان کو کبھی نہ کبھی دانت یا داڑھ میں تکلیف کی اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے اور اس میں عمر اور جنس کی کوئی تفریق نہیں بعض اوقات یہ درد قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن درد حد سے بڑھ جائے تو لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔
ویسے تو دانتوں یا داڑھوں کی کسی تکلیف کے ظاہر ہوتے ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاہم کچھ ایسے آسان گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کو آزما کر آپ اس اذیت سے نجات یا تکیلف میں کمی پاسکتے ہیں۔
دانت کے درد کا قدرتی گھریلو علاج
اجزاء: ناریل کا تیل، لونگ کا پاؤڈر
لونگ یا لونگ کا تیل
لونگ کو صدیوں سے دانتوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ قدرتی طور پر جراثیم کش مصالحہ ہے، لونگ کے سفوف کی معمولی مقدار کا متاثرہ دانت پر استعمال یا لونگ کو ہی چبانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل (2 قطرے) متاثرہ حصے پر لگانے سے بھی ایک منٹ میں آرام آسکتا ہے۔
نمک ملے پانی سے کلیاں
ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی کے ایک کپ میں گھول کر درد ختم کرنے والا ماﺅتھ واش بنالیں جو تکلیف کا باعث بننے والے کچرے کو صاف کرکے سوجن میں کمی لانے میں مدد دے گا۔
اس نمک ملے پانی کو منہ میں بھر کر تیس سیکنڈ اچھی طرح ہلائیں اور پھر تھوک دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک ضرورت محسوس ہو یا درد میں کمی نہ آجائے۔
دار چینی
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
