Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ بچوں کےساتھ 5 منٹ کا پلے ٹائم مستقبل میں انہیں کس خوبی کا مالک بنا سکتا ہے؟

Now Reading:

روزانہ بچوں کےساتھ 5 منٹ کا پلے ٹائم مستقبل میں انہیں کس خوبی کا مالک بنا سکتا ہے؟

جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں انہیں اپنے والدین اور بڑوں ہر کام کے لیے ہدایت دی جاتی ہے کہ تیارہو جاؤ، اپنے دانت صاف کرو، اپنا ناشتہ کرو، گاڑی میں بیٹھو، اسکول جاؤ۔

کبھی کبھی بچے ان ہدایات کو سنتے ہیں لیکن کبھی انہیں نطر انداز کر دیتے ہیں جب وہ ان کی بات نہیں مانتے تو یہ والدین کے لیے بہت مایوس کن ہو سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ تمام والدین بچوں کے حوالے سے یہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں بچے ان کی بات نہیں سنتے ان کا کہنا نہیں مانتے۔

 والدین اپنے بچوں کو بات ماننے یا ان کی ہدایت کی تعمیل کرنے کے لیے انہیں کس طرح آمادہ کر سکتے ہیں؟ تاہم یہاں پر بچوں کے صحت کے ماہرین نے اس کاحل پیش کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تجویز کی جانے والی ایک حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کے ساتھ اس کے من پسند کھیل میں روازنہ مختصر وقت کے لیے ساتھ دیں یا کھیل کاحصہ بنیں۔

Advertisement

راجر ہیریسن، ولمینگٹن میں نیمورز چلڈرن ہیلتھ کے ماہر اطفال جو کہ بچوں کے ماہر نفسیات بھی ہیں کا کہنا ہے کہ ایسا وقت جس میں بچے اور والدین ایک ساتھ ہوں خصوصی وقت کہلاتا ہے اور یہ چھوٹے بچوں کووالدین کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنے کے دباؤ کے بغیر اپنے والدین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے- جس کے نتیجے ان دونوں کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

یہ خصوصی وقت والدین اور بچے کے درمیان قربت کے مواقع کو بڑھاتا ہے۔ جیسے جیسے دونوں کے درمیان یہ لگاؤ ​​بڑھتا جاتا ہے تو اس بات کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے کہ بچہ والدین کی باتوں کو نہ صرف سنتا ہے بلکہ اس کی قدرکرتا ہے اور یوں وہ مستقبل والدین کی بات ماننے والا فرمانبردار بچہ بن سکتا ہے۔

والدین اس آسان سی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے دن میں کم از کم 5 منٹ کے لیے، اپنے بچے کے ساتھ بیٹھیں اور ان کے ساتھ کسی کھیل یا سرگرمی میں حصہ لیں۔ اس میں ڈرائنگ، گڑیا کے ساتھ کھیلنا، بلاکس بنانا شامل ہیں، جب بھی آپ  بچے کے ساتھ ہوں تو کھیلنے کا صحیح یا غلط طریقہ پر بحث نہ کریں (جیسے ویڈیو گیمز) میں اکثر ہوتا ہے، سوال نہ پوچھیں اور نہ ہی کوئی حکم دیں کیونکہ اس لمحے آپ کے بچے کا انچارج بننے کا وقت ہے۔

محققین نے اس ضمن میں ایک لفظ کو متعار کروایا ہے جسے پرائڈ  (PRIDE)کہا گیا ہے  اس کا ہر حرف ایک صفت سے  تعلق رکھتا ہے جسے کھیل کے وقت والدین کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

 یعنیاس طرح والدین کو خصوصی وقت میں مشغول ہونے پر بچوں کی زیرقیادت کھیل کے اصولوں کو یاد رکھنے میں مدد ملے۔ یہ باتیں والدین  کو اپنے بچے کی رہنمائی کرنے، مثبت توجہ دینے اور نافرمانی کی معمولی حرکتوں کو نظر انداز کرنے کی ترغیب دیتی ہے، جس کا مقصد مناسب رویوں کو تقویت دینا ہے۔ اپنے بچے کے ساتھ کھیلتے وقت ان ہدایات کو ذہن میں رکھیں۔

Advertisement

(Praise) تعریف

جب آپ بچے کے ساتھ کھیل رہے ہوں تو ان کی تعریف کریں،’’اچھا کام‘‘ کہنے کے بجائے، کیونکہ بچے دن بھر یہ الفاظ سنتے رہتے ہیں، یہ کہیں کہ مجھے پسند ہے کہ آپ جس طرح سے ان بلاکس کو اونچا کررہے ہیں ان طرز عمل پر توجہ مرکوز کریں جنہیں آپ مزید دیکھنا چاہتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی بچہ آپ کو پہلے گڑیا تیار کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، پھردوسرے نمبر پر جا کر آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا مجھے گڑیا دینے کا شکریہ۔

(Reflect)عکاسی کریں

کھیل کے دوران جیسا بچہ کہتا ہے اس کی انہی باتوں ک زبانی دہرائیں اگر وہ کسی کھلونے کے بارے میں کہتے ہیں ایسا کرنے سے یہ ٹوٹ جاتا ہے تو آپ بھی یہی جملہ دہرائیں،اس طرح کی تکرارسے آپ کے بچے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ انہیں سمجھتے ہیں اور آپ ان کی باتوں کو سن رہے ہیں۔ خاص طور پر اس بات پر توجہ مرکوز کریں جس کے بارے میں آپ مزید سننا چاہتے ہیں۔

(Imitate) نقل کرنا

اگر بچے لیگو سے کچھ بنا رہے تو آپ بھی بنانا شروع کر دیں، اگر وہ کریون کے ساتھ کاغذ پر نقطے بنا رہے ہیں، تو آپ بھی یہی عمل دہرائں اس طرح بچوں کو یقین ہوگا کہ آپ ان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے نہیں چاہتے کہ ان کی نقل کی جائے تو ایسی صورت میں وہ آپ کو ہدایت دیں گے آپ یہ نہیں کریں۔ ہیریسن کہتے ہیں کہ بچوں کو ایسی دنیا میں طاقت محسوس نہیں کرتے  جس میں ان کے بڑوں کا اثرورسوخ یا غلبہ ہوتا ہے۔ یہ بات والدین کی حیثیت سے شاید آپ کے نزدیک اتنی اہمیت نہ رکھتی ہو لیکن یہ ایک بچے کے لیے ان کی دنیا کا مطلب ہے کہ آپ ان کے ساتھ اس طرح شامل ہوں جیسا وہ چاہتے ہیں۔

Describe بیان کریں

ہیریسن کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنے بچے کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آگے بڑھیں اور ان کی سرگرمی کو بیان کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا بچہ اپنے ٹاور کے اوپر نارنجی رنگ کا بلاک لگاتا ہے، تو آپ کہہ سکتے ہیں، آپ نے اپنے لمبے ٹاور کے اوپر صرف ایک نارنجی بلاک لگا دیا ہے ایک بار پھر، یہ ان کے اعمال میں آپ کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

(Enthusiasm) جوش

اپنے بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے مسکراتے ہوئے، تالیاں بجا کر یا اپنے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کے لیے جوش و خروش دکھائیں کہ آپ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ لہذا اگر آپ دیکھیں کہ انہوں کھیل میں کسی ٹاسک کو مکمل کیا ہے جیسے اپنی گڑیا کو تیار کیا ہے، تو آپ کہہ سکتے ہیں، واہ، آپ نے اپنی گڑیا کوکتنے خوبصورت رنگ کے کپڑے پہنائے ہیں۔ اور کہیں کہ مجھے آپ کے ساتھ گڑیا کو تیار کرنے میں بہت مزہ آیا۔

Advertisement

ہیریسن کا کہنا ہے کہ جو چیز اہم ہے، وہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے سے مستند طور پر زبانی اور غیر زبانی طور پر بات کر رہے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ رہنے میں دلچسپی اور پرجوش ہیں۔”

خاص وقت کے لیے بہترین کھلونے اور سرگرمیاں

ہیریسن کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے ایسے کھلونوں کا انتخاب کریں جو ان کے تخیل یا تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

2   سے 7 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ ماں، والد، دادا، دادی اور چچا جو بھی ہو گھر میں ہر بچے کے ساتھ باری باری خاص وقت گزارنا چاہیے، اس طرح ہر بچے کو اپنی زندگی میں بڑوں سے مثبت توجہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر آپ کے دو بچے ہیں، تو ان کے خاص وقت کو اکٹھا نہ کریں۔

ہیریسن تجویز کرتے ہیں کہ ہفتے میں کم از کم چار بار اپنے بچے کے ساتھ کم از کم 5 منٹ کا خصوصی وقت گزاریں اور اسے روزانہ کے معمول کا حصہ بنائیں۔ یہ وقت سونے سے تھوڑا پہلے بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر