Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکزیما کیا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جائے؟

Now Reading:

ایکزیما کیا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جائے؟

ایکزیما ایک جلدی مرض ہے جسے  ایٹوپک ڈرمیٹائٹس کہا جاتا ہے یہ جلد کی ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد خشک ہونے ، خارش اور سوجن کا سامنا کرتی ہے۔یہ مرض چھوٹے بچوں میں بہت عام ہے۔ لیکن یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔

 ایکزیما ایک دائمی مرض ہے جس کا مسلسل علاج کیا جانا نہایت ضروی ہے اور بعض اوقات یہ زیادہ پھیل جاتا ہے اور جلد کی حالت بہت خراب ہوجاتی ہے ایسی صورت میں یہ پریشان کن ہوسکتا ہے لیکن یہ متعدی نہیں ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو مختلف کھانوں سے الرجی ہوسکتی ہے، پولن بخار اور دمہ ہونے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔

ایکزیما کی صورت میں جلد کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے اس کے لیے باقاعدگی سے موئسچرائز کرنا نہ صرف خارش کو دورکرتا ہے بلکہ اسے پھیلنے سے بھی بچاتا ہے۔

ایکزیما کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

ایکزیما کا علاج علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے (مثال کے طور پر، خشک جلد کا علاج چھالوں سے مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے) اور وہ عوامل جو علامات کو خراب یا متحرک کرتے ہیں ان سے بچنا بھی ضروری ہے تمام لوگوں کے لیے  کوئی بھی ایک علاج تجویز نہیں کیا جاتا، واضح رہے علاج کا مقصد تکلیف، خارش کو کم کرنا اور انفیکشن کو روکنا ہے۔  جبکہ علاج کی غرض سے دواؤں سے تیار کردہ مرہم یا کریموں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

علاج کے لیے ان طریقوں کو اپنائیں

غسل کرنا

ایکزیما میں خشک جلد کے علاج کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اسے نمی فراہم کی جائے تاکہ خشک ہونے سے محفوظ رہے اور اس کے لیے باقاعدگی سے نہانا اور موئسچرائزر کا استعمال ہے۔

کوشش کریں کہن نہانے کے فوراً بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں۔ نہانے کے پانی میں سرکہ، نمک یا بیکنگ سوڈا ملا کر ایگزیما کی کچھ مخصوص علامات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

ادویات

اوور دی کاؤنٹر کریمیں اور مرہم جن میں سٹیرایڈ کورٹیسون ہوتا ہے، جیسے ہائیڈروکارٹیسون ایسیٹیٹ اور ہائیڈروکارٹیسون ایکزیما سے منسلک سوجن، خارش اور سرخی کو دورکرنے کے لیے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ، شدید ایکزیما کی صورت میں مختصر مدت میں سٹیرائڈ شاٹس اور گولی استعمال کی جا سکتی ہیں، لیکن ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے ان کے طویل مدتی استعمال کی سفارش نہیں کی جاتی ہے، جن میں وزن بڑھنا، ہائی بلڈ پریشر، اور جلد کا پتلا ہونا شامل ہیں۔

موئسچرائزنگ

جب آپ کی جلد بہت خشک ہوجاتی ہے، تو یہ جلن کا سبب بن سکتی ہے، اور اس وجہ سے ایکزیما مزید پھیل سکتا ہے، خشک اورکم نمی والی ہوا، کیمیکل سے بھرپور صابن، سخت سردی بھی خشک جلد کا سبب بنتی ہے۔

جبکہ موئسچرائزر کا استعمال کیے بغیر بہت زیادہ ہاتھوں کو دھونا بھی جلد کو خشک کر دیتا ہے۔

ایکزیما میں مبتلا بہت سے افراد کی جلد کی سب سے اوپر والی حفاظتی تہہ میں عدم توازن کی بنا پر جلد معمول سے زیادہ خشک رہتی ہے، جسے جلد کی رکاوٹ کہا جاتا ہے۔ یہ نمی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس مرض کی روک تھام کیسے کی جائے

Advertisement

ایکزیما کو بڑھنے سے روکنا ہی ایک بہترین طریقہ ہے۔ اسی لیے علامات کے محرکات کو پہچاننے اور ان سے بچنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے، بشمول بعض غذائی الرجی یا ڈٹرجنٹ جو اسے بڑھاتے ہیں اور جلد کو نمی بخشنا بھی اہم ہے۔

فوٹو تھراپی

فوٹو تھراپی میں، ایک خاص مشین کا استعمال کو کرتے ہوئے جلد پر تنگ بینڈ الٹرا وائلٹ یو وی بی  روشنی کو خارج کیا جاتا ہے تاکہ سوزش اور خارش کو کم کرنے، بیکٹیریا سے لڑنے والے نظام کو بڑھانے اور جلد میں وٹامن ڈی کی پیداوار میں مددفراہم کی جاسکے۔

گیلے کپڑے

شدیدایکزیما کی صورت میں گیلی پٹیاں اور ٹاپیکل کورٹیکوسٹیرائڈز کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ حصے کو لپیٹا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ ان لوگوں کے لیے ہسپتال میں کیا جاتا ہے جن کو بڑے پیمانے پر زخم ہوتے ہیں کیونکہ اس میں محنت زیادہ ہوتی ہے اور نرسنگ کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ڈاکٹر سے اس تکنیک کو گھر پر کرنے کا طریقہ سیکھنے کے بارے میں بھی پوچھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر