Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیب کے سرکہ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Now Reading:

سیب کے سرکہ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

سرکہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ صدیوں سے کھانے میں ذائقہ اور صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سرکہ کئی پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے ان میں انگور ،ناشپاتی ،کھجور کشمش اور سیب وغیرہ شامل ہے۔

یوں تو یہ تمام ہی سرکے جسم میں کئی طرح کے امراض میں شفا کے لئے بہت مفید مانے جاتے ہیں لیکن سیب کا سرکہ ان سب میں حیرت انگیز خواص رکھتا ہے۔

جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ جسم میں کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو توازن میں رکھتا ہے اس طرح یہ امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

سیب کے سرکے میں موجود خمیر اور مختلف بیکٹیریا جسے مدر یا پروبایوٹک کہا جاتا ہے یہ وہ بیکٹیریا ہیں جو نظام انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت  ہوتے ہیں اور بہتر ہاضمہ بہتر صحت کی علامت ہے۔

Advertisement

سیب کا سرکہ خون میں چینی کی سطح کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس طرح یہ ذیابیطس سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ وزن کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال آپ کا وزن کم کے کئی امراض سے بچاتا ہے ۔

 سیب کا سرکہ جوڑوں کے درد جسے گٹھیا کا مرض کہا جاتا ہے اس کے علاج میں کسی مسیحا سے کم نہیں۔ گٹھیا کا مرض ہاتھوں،انگیلیوں ،کہنیوں،گھٹنوں غرض کہ جسم کے تمام جوڑوں کے لئے اذیت ناک درد ،جلن اوراکڑن کا سبب بنتا ہے جس سے مریض کے لئے روز مرہ کے معمول کے کام انجام دینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر