
یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ معالج کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے، تاہم کچھ ایسی ہدایات بھی ہیں جن کے پیچھے کوئی واضح سائنسی ثبوت موجود نہیں جبکہ وہ کئی دہائیوں سے منتقل ہورہی ہیں۔
یہاں پر چند ایسی ہدایات کا ذکر کیا جارہا ہے جن پر عمل کرنا فائدے سے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
براؤن شوگر سفید شکر سے زیادہ صحت بخش ہے
کسی بھی غذا کیا زیادتی بری ہے ان ہی میں چینی بھی شامل ہیں ریجنیرا میڈیکل کے بانی، ایم ڈی، ڈاکٹر ایلروئے وجدانی کے مطابق، یہ بات درست ہے براؤن شوگر میں فی گرام قدرے کم کیلوریز ہوتی ہیں، اور معدنیات کی ایک چھوٹی سی مقدار (زیادہ تر پوٹاشیم اور کیلشیم) جو کہ ممکنہ طور پر غیر ضروری ہیں سے بھری ہوئی ہوتی ہیں۔
لاس اینجلس میں اور ایک فنکشنل میڈیسن پریکٹیشنر کا کہنا ہے کہ تاہم، وہ سفید شکر کے برابر گلیسیمک انڈیکس رکھتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں ہی آپ کے میٹابولزم کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وہ دونوں ایسے میٹھا کھانے کو کہتے ہیں جس میں کم گلیسیمک انڈیکس موجود ہو جیسےکہ میپل کا شربت، کوکونٹ شوگر، یا ایگیو سیرپ۔
وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے، سونے سے قبل نہ کھائیں
کچھ مطالعات اس کے برعکس بتاتے ہیں کہ سونے سے پہلے ناشتہ کرنے سے آپ کو زیادہ سیر ہونے اور مجموعی طور پر کم کھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
لیکن، یہ ثابت کرنے کے لیے واقعی کوئی قابل اعتماد ڈیٹا نہیں ہے کہ سونے سے پہلے کھانا وزن میں اضافے، یا وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، کوشش کریں کہ جب بھوک محسوس ہو کھانا ضرور کھائیں۔
سورج سے وٹامن ڈی حاصل کریں
یہ بات کسی قدر درست ہے تاہم سن بلاک کے بغیر دھوپ میں بیٹھنے سے آپ کا رنگ خراب ہوسکتا ہے اگر اس مقصد کے لیے دھوپ میں جانا بھی پڑے تو کوشش کریں کہ دھوپ میں مختصر وقت کے لیے بیٹھیں۔
روزانہ 8 گلاس پانی پینا
ہر انسان کے جسم میں پانی کی ضرورت مختلف ہوتی ہے ضروری نہیں ہے کہ سب کو 8 گلاس ہی پینا لینا چاہئے کسی کو اس سے زیادہ یا کم لینا بھی صحت مند رکھ سکتا ہے۔
اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ ایک اسپرین لیں
کئی دہائیوں سے، طبی برادری اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ ایک مخصوص عمر کے بعد سے ہر شخص کو اسپرین کی روزانہ خوراک دل کی بیماری سے بچاتی ہے، کیونکہ اس میں خون پتلا کرنے والی خصوصیات ہیں۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی اس دعوے پر یقین رکھتے ہیں۔
2018 میں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی آسٹریلیا اور امریکہ کے تقریباً 20,000 افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اسپرین لینے سے بوڑھے، صحت مند، لوگوں کی زندگی لمبی نہیں ہوتی اور درحقیقت یہ خون بہنے کے خطرے بڑھاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News