دنیا بھر میں تقر باً تمام ہی ملازمت پیشہ افراد یا تو ناشتہ نہیں کرتے یا کرتے ہیں تو بے وقت کی بھوک میں ایسی غذائیں یا اسنیکس استعمال کرتے ہیں جو صحت کے لیے مفید نہیں ہوتی۔
ان غیر صحت بخش غذاؤں میں چپس، نمکو، کینڈی اور دوسرے اسنیکس شامل ہیں۔ تاہم اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں یا آفس میں بے وقت کی بھوک کے لیے صحت بخش غذائیں تلاش کر رہے تو یہاں پر چند ایسی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی بھوک کومٹانے کے ساتھ توانائی بھی فراہم کرے گی جس کی ضرورت آپ کو دن بھر رہتی ہے۔
پاپ کارن
کھانے کے درمیان ہلکے پھلکی غذا کے لیے پاپ کارن ایک اچھا انتخاب ہے۔ یہ کیلوری میں کم ہونے ساتھ فائبر سے بھرہوتے ہیں۔
آپ پاپ کارن کو منفرد ذائقہ دینے کے لیے نمک، لال مرچ اور چینی شامل کر سکتے ہیں۔ یا انہیں عام تیل کی جگہ مکھن یا ناریل کے تیل میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔
گری دار میوے
تمام ہی گری دار میوے صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں آسانی سے شامل کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں مختلف غذائی اجزاء جیسے پروٹین اور مونو سیچوریٹڈ چکنائیاں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم، آپ انہیں اپنی خواہش کے مطابق زیادہ بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کر تے ہیں۔
فج
یہ ایک اور قسم کی غذا جسے جو کوکو پاؤڈر، بادام کے مکھن اور ناریل سے تیار کی جاتی ہے یہ ذائقہ میں میٹھی اور ایک صحت بخش غذا ہے۔ جسے آپ کے آفس کی میزہونا چاہئے۔
اسے آپ مومی کاغذ میں لپیٹنے سے پہلے چھوٹے چوکوں ٹکڑوں میں کاٹ سکتے ہیں تاکہ اس کی غذائیت کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ ہلکی پھلکی بھوک کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ کیونکہ یہ نہ صرف آپ کوتوانائی پہنچاتی ہے بلکہ ساتھ ہی آپ کو اینٹی آکسیڈنٹس بھی فراہم کرتی ہے جو آپ کے جسم کو فری ریڈیکلزسے تحفظ فراہم کرکے کئی امراض سے بچاتی ہے۔
چاکلیٹ میں موجود اجزاء مزاج کو بہتر بناکر آفس میں کام کے تناؤکو دور کرنے میں بھی میں مدد گارثابت ہوسکتے ہیں۔
تاہم کوشش کریں کہ دودھ سے بنی چاکلیٹ کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کریں ، کیونکہ یہ چاکلیٹ ذائقہ میں کڑوی لیکن صحت کے فوائد سے بھرپور پوتی ہے۔
پھل اور گری دار میوے سے تیار بار
ایسے افراد جو خشک میوہ جات کو کھانا پسند نہیں کرتے وہ خشک پھلوں اور میوہ جات سے بنی بار استعمال کر سکتے ہیں یہ بار نہ صرف ذائقہ دار ہوتی ہے بلکہ فوری توانائی بھی بحال کرتی ہے اسی لیے انہیں انرجی بارکہا جاتا ہے۔
یہ کھانوں کے درمیان بھوک لگنے کی صورت میں چند صحت بخش غذائیں یا اسنیکس ہیں جسے آپ کے گھر یا دفتر کی میز پر ضرور ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ کھانے کے اوقات میں آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلانے میں مدد دے سکتی ہیں لہذا آپ کو ایک سے زیادہ سرونگ نہیں کھانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
