
دنیا کی بڑی آبادی دانتوں کی صحت وصفائی کا خیال نہیں رکھتی اور اسی بنا پردانتوں کے درد سمیت کئی امراض جیسے مسوڑھوں کا انفیکشن، حساسیت اور سانس کی بو کا شکایت کرتی نظر آتی ہے۔
تاہم ان سب میں دانت میں درد سب سے عام ہے ایسی صورت میں کھانا پینا بھی محال ہوجاتا ہے۔ دانت کے درد کے لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ اس کی وجہ کیا تاکہ اس کا مستند معالج سے علاج کرایا جاسکے۔ یہاں پر دانت کے درد سے نجات کے لیے چند گھریلوعلاج تجویز کیے جارہے ہیں جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوں گے۔
دانت کے درد کا قدرتی گھریلو علاج
اجزاء:
ناریل کا تیل
لونگ کا پاؤڈر
ہدایات:
لونگ کے پاؤڈر اور ناریل کے تیل کو مکس کریں۔ اب اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں، دن میں تین بار استعمال کریں۔ کیسا بھی درد ہو جاتا رہے گا۔
یہ علاج کیسے کام کرتا ہے
لونگ کا تیل
دانت کے درد کے لیے لونگ کے تیل کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے یہ آرام حاصل کرنے کا ایک آسان اور تیز ترین طریقہ ہے۔ لونگ میں سن کرنے والی اینٹی اسپاسموڈک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو اسے ایک اچھی درد کش دوا بناتی ہے۔ ساتھ یہ مسوڑھوں کے گہرے زخموں کا مؤثر طریقے سے علاج کرتا ہے۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل ایک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو دانتوں کے کیریز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ اس میں دانتوں اور منہ میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے طاقتور مرکبات ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News