آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کون سے خطرناک بیماری ہوجاتی ہے۔
اس موسم میں مونگ پھلی کھانے کا شوق اکثر افراد کو ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کونسی خطرناک بیماری ہوجاتی ہے؟ بیشتر افراد کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
مونگ پھلی قدرتی طور پر خشک ہوتی ہیں تو ان کے کھانے سے پیاس محسوس ہوتی ہے اور اس میں موجود تیل کی موجودگی کی وجہ سے اس کے اوپر اگر پانی پیا جائے تواس سے گلے میں خراش بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
مونگ پھلی کی چکنائی گلے میں جمع ہوسکتی ہے جو کہ گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بنتا ہے۔
اس کو کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اوراسی لئے اسے سردیوں میں زیادہ کھایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پانی پینا اس حرارت کو کم کرتا ہے مگر حرارت اور ٹھنڈک کا یہ عمل بیک وقت ہونا نزلہ زکام، کھانسی اور نظام تنفس کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا معدے کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔
اکثر اوقات یہ مونگ پھلی سے الرجی کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس پر پانی پینا حالات بدتر بنادیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
