Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبح نہارمنہ ’گرین ٹی‘ پینا فائدے مند یا نقصاندے؟ جانئیے

Now Reading:

صبح نہارمنہ ’گرین ٹی‘ پینا فائدے مند یا نقصاندے؟ جانئیے
سبز چائے

گرین ٹی (سبز چائے) پینا بہت فائدے مند عادت ہے مگر جب اس کے استعمال کا وقت مناسب ہو۔

اگر صبح نہار منہ اس کا استعمال کرنے والے یہ جان لیں کہ صحت پر اس کے کتنے مضر نقصانات ہیں تو شاید وہ اس کو پینا ہی چھوڑدیں۔

آج ہم آپ کو صبح نہار منہ سبز چائے پینے کے چند نقصانات کے بارے میں بتائیں گے۔

قبض کی پریشانی:

سبز چائے میں ایسے ٹیننز موجود ہیں جو کہ پیٹ میں تیزاب کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔جس سے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور ضرورت سے زیادہ تیزاب متلی کی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

 ایسے تمام مریض جن کو پیپٹک السر یا ایسڈ ریفلکس کی شکایت ہے تو ان کو صبح نہار منہ سبز چائے کے استعمال کو ترک کرنا چاہئیے ورنہ ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

خون کے مسائل:

اگر صبح نہار منہ سبز چائے کا استعمال کیا جائے تو اس سے ہمارے جسم سے پروٹین کی مقدار کم ہو جاتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں کسی چوٹ کے لگنے پر خون کو جمنے میں مدد دیتا ہے۔

چائے اپنے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے فیٹی ایسڈذ کے آکسیڈیشن کی اجازت نہیں دیتی جس کے سبب جسم کا خون پتلا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

آئرن کی کمی:

سبز چائے میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہیں جو کہ جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتے ہیں۔جس کی وجہ سے ایسے لوگ جو کہ خون کی کمی کا شکار ہیں ان کو کسی صورت روزانہ سبز چائے کو استعمال نہیں کرنا چاہیئے اور اگر وہ پھر بھی کررہے ہیں تو بنا کچھ کھائے بغیر تو کبھی چائے نہ پی جئے۔

Advertisement

بلڈپریشر اور دل کے مسائل:

سبز چائے میں موجود کیفین ایڈرینائل ہارمونز کو تیز کرتی ہے۔جس کی وجہ سےایسے اسٹریس ہارمونز (کارٹیسول اور ایڈرینالائن) خارج ہوتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ کو تیز کرتے ہیں۔

طویل مدت تک جب یہ ہارمونز نکلتے ہیں تو ان کی ایک بڑی تعداد جسم میں جمع ہوجاتی ہے۔جو کہ دل کے مریضوں کیلئے بڑا ہی نقصان دہ ہے۔

جگر کے امراض:

سبز چائے کے استعمال سے جگر کا مرض بھی ہوسکتا ہے۔اس کے اندر موجود کیفین کی وجہ سے ایسے اسٹریس ہارمونز نکلتے ہیں جو کہ جگر کو خراب کرنے کے ساتھ اس کی بیماریاں بھی پیدا کرتے ہیں۔

نوٹ

Advertisement

ان تمام وجوہات کے بعد یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمیں کسی صورت نہارمنہ سبز چائے کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

دن میں کسی وقت یا پھر اگر نہارمنہ لے رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کے ساتھ کچھ کھا لیا کریں ۔

چاہے صرف بڑیڈ کا ایک سلائس ہی کیوں نہ ہو لیکن کھانا لازمی ہے تاکہ یہ آپ کے جگر پر اثر انداز نہ ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر