Advertisement
Advertisement
Advertisement

دِل کے دورے کا سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرہ کس بلڈ گروپ کے لوگوں کو ہوتا ہے؟ نئی تحقیق آگئی

Now Reading:

دِل کے دورے کا سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرہ کس بلڈ گروپ کے لوگوں کو ہوتا ہے؟ نئی تحقیق آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

اب یہاں سوال یہ ہے کہ کون سے بلڈ گروپ کے لوگوں کو دِل کے دورے کا سب سے زیادہ اور سب سے کم خطرہ ہوتا ہے؟

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کے گروپ سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی فرد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے یا نہیں۔

 تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ اے اور بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ او بلڈ گروپ کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 محققین کا کہنا ہے کہ اے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

صبح کے وقت دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ کیوں ہوتا ہے؟ جانیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دل کا دورہ زیادہ تر صبح کے وقت پڑتا ہے۔

اب آپ کے دماغ میں بھی ایک سوال ضرور آیا ہو گا کہ زیادہ تر صبح کے وقت ہی دل کا دورہ کیوں پڑتا ہے اور اس کی کیا وجہ ہے؟

  حال ہی میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے فورٹیز میموریل ریسرچ سینٹر گڑگاؤں کے چیئرمین ڈاکٹر ٹی ایس کلیر نے کہا ہے کہ اس کی وجہ جسم میں ہارمونز کا اخراج ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت ہمارے جسم میں سائٹوکینین نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے جودل کی دھڑکن میں غیرمعمولی اضافے کا سبب بنتا ہے جو شخص پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہو اس کا دل یہ پریشر برداشت نہیں کر پاتا اور فیل ہو جاتا ہے۔

 ڈاکٹر ٹی ایس کلیر نے کہا کہ امریکا کے بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال اور اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک تحقیق میں اس کا ذمہ دار ہمارے باڈی کلاک کو ٹھہرایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے باڈی کلاک کی وجہ سے دوسرے اوقات میں ہمارا جسم چوکنا رہتا ہے لیکن رات کے وقت ہم سوتے ہیں اور ہمارا جسم تمام تر توانائی صرف کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں مختلف ہارمونز پیدا ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر ٹی ایس کلیر نے کہا کہ یہ عمل صبح کے وقت ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے اور یہی دل کے مریضوں کیلئے ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر