
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ رات کی نیند کے بعد آپ کی سانسوں سے بدبو کیوں آتی ہے؟ دیکھا جائے توآپ نے اپنے دانت صاف کیے بغیر صرف 8 گھنٹے گزارے ہیں، تاہم کبھی کبھار آپ جاگتے ہوئے بھی ایسا محسوس کرتے ہیں۔
امریکی ڈینٹل ایسوسی ایشن کے کنزیومر ایڈوائزر اور واشنگٹن ڈی سی میں پیریڈونٹسٹ سیلی جے کرام، ڈی ڈی ایس کے مطابق ہر کسی کی صبح کی سانس میں کسی حد تک ناگوار مہک ہوتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے جب آپ سوتے ہیں تو نیند کی حالت میں لعاب بننے کا عمل کم ہونے کی بنا پر آپ کا منہ خشک ہوجاتا ہے، اورمنہ خشک ہونے کے نتیجے میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا پھیل جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صبح کے وقت آپ کی سانسوں میں ناگوارمہک آنے لگتی ہے۔
ڈاکٹر کرمز کا مزید یہ بھی کہنا یہ ہے کہ اگر آپ منہ سے سانس لیتے یا رات میں خراٹے لینے کے عادی ہیں تو ایسی صورت میں صبح کے وقت منہ میں بو آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، بہ نسبت ان لوگوں کے جوخراٹے نہیں لیتے۔ کیونکہ ان دونوں صورتوں میں منہ کے خشک ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اسی طرح بیکٹیریا کی افزائش بڑھنے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔
سانس کی بدبو یا ناگوار مہک کی دیگر وجوہات:
کچھ ادویات بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں رات میں لی جانے والی اکثر ادویات منہ کی خشکی کا سبب بن سکتی ہیں، اس وجہ سے آپ کی ہیلیٹوسس جو کہ زبان کی ایک ایک ایسی سطح ہے جو خشک ہونے کے کی صورت میں یکٹیریا کی پیداوار کا سبب بنتی ہے متاثر ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگ، جو مختلف ادویات لے رہے ہوتے ہیں، اکثر صبح کے وقت اپنی سانسیں زیادہ ناگوار محسوس کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ الرجی بھی سانس کی بو کا باعث بن سکتی ہے۔ بلغم کی موجودگی بھی اس بو میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔
جبکہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں صبح کے وقت منہ سے بو آنا عام ہے تمباکو نوشی نہ صرف آپ کے لعاب میں کمی کا سبب بنتی ہے، جو کہ آپ کے منہ کی صفائی کا ایک قدرتی عمل ہے، بلکہ یہ آپ کے منہ کا درجہ حرارت بھی بڑھا سکتی ہے، اس طرح یہ بو کا سبب بننے والے خوفناک بیکٹیریا کی افزائش کے لیے ساز گار جگہ بناتی ہے۔
سانس کی بدبو کا علاج کیسے کیا جائے؟
اگر آپ کا تعلق ان افراد سے ہے جو سانس کی بو سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ کیفیت قابل علاج ہے۔
برش کریں
بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا زبان اور دانتوں کے درمیان جمع ہوتے ہیں، اس لیے دانتوں کی بہتر صفائی کو یقینی بناکرآپ اپنی صبح کی سانس کو بہتربنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
خصوصاً رات میں جب بھی آپ برش کریں تو دانتوں کی صفائی کے عمل کودو منٹ تک جاری رکھیں لوگوں کی اکثریت دانتوں کی صفائی میں عجلت سے کام لیتی ہے اور چند سیکنڈ میں یہ کام مکمل کرلیتی ہے اسی لیے دانتوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کی بناپر بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش ہونے لگتی ہے۔
اس کے علاوہ، دانتوں کو برش کرنے کے ساتھ زبان پر بھی برش کو اچھی طرح پھیریں. کیونکہ بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا زبان کے پچھلے حصے میں جمع ہوتے ہیں اگر آپ سونے سے قبل یہ کام کر لیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ صبح بیداری کے وقت آپ کی سانسیں تازہ ہوں گی۔
برش کرنے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء سے گریں اور سو جائیں۔
ماؤتھ واش کا استعمال
ماؤتھ واش عارضی طور پر بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ ان جراثیموں کو مارنے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کرتے ہیں جو سانس کی بدبو کا باعث بن سکتے ہیں، توکوشش کریں کسی مستند معالج امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن سے منظورشدہ ماؤتھ واش استعمال کریں۔
ماؤتھ واش کو تقریباً 30 سیکنڈ سے زیادہ وقت تک منہ میں رکھ کر کلی کریں کیونکہ اس سے کم وقت میں یہ جراثیم ختم نہیں ہوں گے۔
فلاس
دانتوں کی بہتر صفائی کے لیے برش کرنے کے ساتھ فلاس کا استعمال بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ کھانے کے بہت ہی باریک ذرات دانتوں کے درمیان جمع ہوجاتے ہیں جو فلاس کرنے پر صاف ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News