Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین اپنا ہمسفر تلاش کرنے میں مرد کی ا ن خامیوں کو نظر انداز نہ کریں

Now Reading:

خواتین اپنا ہمسفر تلاش کرنے میں مرد کی ا ن خامیوں کو نظر انداز نہ کریں

مرد ہویا خواتین دونوں کے لیے ہی شادی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے یہی وجہ کہ اسے سو چ سمجھ کر لینا چاہئے جبکہ خواتین کے لئے یہ اور بھی اہم ہوجاتا ہے کیو نکہ انہیں بیاہ کر دوسرے گھر جانا ہوتا ہے۔

یوں تو ہر انسان ہی میں اچھائیاں اور برائیاں موجود ہو تی ہیں، کوئی بھی خامیوں سے مبرا نہیں ہو تا مگر مرد حضرات کی چند ایسی خامیاں یا عادات ہیں جو شادی کے بعد لڑکی کے لئے درد سر بن جاتیں ہیں۔

 اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ کسی بھی لڑکی کی زندگی آگے اچھی گزرے گی یہ بری اس کا مکمل دارومدار اس کی زندگی میں آنے والے مرد کی شخصیت پرہوتا ہے کہ وہ کس نیچر کا مالک ہے، اس عادات و اطوار کیسے ہیں یہاں چند ایسی عادات یا خامیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے اگر یہ کسی مرد میں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں اس سے بات کریں سمجھائیں اور یہ معلوم کریں اس کی یہ عادت کب سے اور کیوں ہے اگر اس کے پیچھے کوئی واقعہ ہے تووہ شخص اس سے نجات حاصل کر لے گا مگر یہ اس کی طبیعت میں شامل ہو چکی ہے اور ضد بن چکی ہے او اسے بدلنے کے لئے تیار نہیں تو پھر فیصلہ آپ کا ۔

چھوٹی سوچ کا مالک ہونا

Advertisement

جس شخص کی سوچ بہت چھوٹی ہو، دقیانوسی خیالات کا مالک ہو ایسا شخص کبھی بھی ایک اچھا شوہر ثابت نہیں ہو سکتاکیو نکہ وہ آپ کو ہر بات پر ٹوکے گایہ کیو ں کیا اور یہاں کیو ں گئی؟ اس کی نظر میں آپ جو کام بھی کریں گی وہ غلط ہوگا ۔

جانوروں سے نفرت کرنا

جو انسان جانوروں سے محبت نہیں کرتا اس میں رحم کی صفت نہیں ہوتی، تو ایسا شخص محبت کی صفت سے بھی عاری ہوگا ۔ اور بنا رحم اور محبت کے زندگی نہیں گزر سکتی ۔

جس کی نظر میں تعلقات کے اصول نہ ہو

ایسا شخص آپ کی محبت اور وقت کو اہمیت نہیں دے گا کیونکہ اسے تعلقات سے کوئی دلچسپی نہیں ہو گی ۔ تو ایسا انسان آپ کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکے گا ۔

جو وعدہ خلاف ہو

Advertisement

جسے وعدہ کا پاس نہیں وہ کبھی بھی اعتماد کے قابل نہیں ہو تا اور نہ ہی اس پر کسی بھی حوالہ سے بھروسہ کیا جا سکتا ہے، جو بھروسے کے قابل نہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزر سکتی ۔

شک کرنے والا ہو

شک ایک ایسا عمل ہے جس سے گھر بر باد ہو جا تا ہے شک کرنے والا نہ صرف اپنی زندگی خراب کرتا ہے بلکہ وہ اپنی شریک حیات کی زندگی بھی اجیرن بنا دیتا ہے۔ ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنا ناممکن ہے ۔

نشے کا عادی ہو

ہمارے معاشرے میں نشہ اب بہت عام ہوچکا ہے ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی نشے کا عادی نظر آتا ہے ۔ یہ کہنا کہ شادی کے بعد نشہ چھور دے گا ایک مذاق ہے ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی شخص شادی کے بعد نشہ کو خیر باد کہہ دے ۔ نشہ کرنے والا شخص اکثر اپنے حواسوں میں نہیں ہوتا اور نشہ نہ ملنے پر وہ تشدد پر اتر آتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف گھر کی ذمہ دار ی احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتا بلکہ بیوی کے ساتھ تعلقات بھی خراب رہیں گے ۔ اس لئے ایسے انسان سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر