
قدرت نے انسان کوکئی طرح کے موسموں سے نوزا ہے اور ہر موسم ایک خاص مدت تک رہتا ہے اسی طرح سال بھر موسم بدلتے رہتے ہیں۔ اسی طرح ہرموسم کا انسانی صحت پر کچھ نہ کچھ اثر ضرورہوتاہے ، جس کے لئے کئی طرح کی حتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں ۔
اسی طرح موسم سرما بھی ہے یہ موسم اپنے ساتھ سرد اور خشک ہوا کی سوغات لے کر آتا ہے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہو جاتی ہیں درجہ حرارت کم ہو نے کی وجہ جسم کو گرم رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے اور اس کے لئے جسم الگ طرح سے کام کرتا ہے ۔
اس موسم میں جسم کو گرم رکھنے کے لئے موٹے لباس کا انتخاب کیا جاتا ہے گرم مشروبات کا استعمال بڑھ جاتاہے ۔ انسان حساس ہو جاتا ہے نزلہ ،زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہو نے لگتی ہیں ۔ جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے، غر ض کہ یہ موسم جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں لے کر آتا ہے یہاں پر موسم سرما میں جسم پر پڑنے والے اثرات اور تبدیلیوں کا ذکر کیا جارہا جس سے ہرایک شخص متاثر ہو تا ہے۔
ہونٹ
موسم سرما ایک سرد اور خشک موسم ہے اس میں ہوا میں نمی کم ہو جاتی ہے اسی لئے جلد اور بال خشک ہو کر اپنی اصلی حالت کھو دیتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ہونٹ بھی نازک ہو نے کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور پھٹنے لگتے ہیں ان بار بار زبان پھیرنا انہیں مزید خراب کر دیتا ہے کیو نکہ تھوک میں بھی ایسے انزائمز ہو تے جو انہیں مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں اسی لئے ہونٹوں پر زبان پھیرنے کے بجائے لپ بام ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں انہیں ہو نٹوں پر بار بار استعمال کریں ۔
دانت
ایسے افراد جنہیں دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت ہے یا دانتوں سے جڑے کوئی اور مسائل ہیں تو سر دموسم میں دانتوں کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے اور ان مسائل میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے اسی لئے اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ بر وقت کو ئی علاج تجویز کیا جاسکے ۔
کیلوریز
سردی میں جسم کو گرم رکھنے کے جسم کو محنت کرنی پڑتی ہے جس کے نتیجے میں کیلوریز استعمال ہو تی ہیں اس طرح جسم کا میٹابولزم تیزی سے کام کرتا ہے ،اسی طرح ورزش کرتے وقت بھی کیلوریز عام دنوں کے مقابلے میں تیزی سے برن ہوتی ہے اور انسان وزن بڑھنے سے بچا رہتا ہے ۔
خشک جلد
سردی کے موسم میں جس تبدیلی کا سب سے زیادہ سامنا رہتا ہے وہ خشک جلد ہے ،لوگوں کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ گر می میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے لیکن سردی میں اس سے بھی زیادہ پانی کا ستعمال کرنا ضروری ہے کیو نکہ اس موسم میں ہوا میں نمی کم ہو تی ہے دوسرا خشک اور سرد ہوا جلد سے نمی کم کردیتی اس پر پانی کی کمی مزید نقصان کا باعث بنتی ہے۔
اس موسم میں ٹھنڈ کی وجہ پیاس کا احساس کم ہوتا ہے اور پسینہ بھی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے اس لئے محسوس یہ ہوتا ہے جسم میں پانی وافر مقدار موجود ہے ۔ اس لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں ۔ اس موسم میں جلد کو جھریوں کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے تو کوشش کریں جلد پر مؤسچرائزرکا استعمال کرتے رہیں۔
سر درد
سردی میں دن کا چھوٹا ہونا جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے اور یہ ایسے افراد جن میں سردرد یا مائیگرین کی شکایات رہتی ہے ان میں سردرد کی شکایت بڑھ سکتی ہے ۔ اس لئے دن میں دھوپ میں ضرور گھر سے باہر جائیں اور جسم میں پانی کمی نہیں ہو نے دیں ۔
پٹھے
گرمی کے موسم میں جسم کو کسی بھی کام کے لئے حرکت دینا قدرے آسان ہوتا ہے بہ نسبت سردیوں کے، کیو نکہ اس موسم میں جسم کے پٹھے سخت ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے آپ کو کسی بھی کام کے لئے زیادہ محنت درکار ہو تی ہے ۔ اسی طرح اگر ہڈیوں میں کبھی چوٹ لگی ہوتو سردیوں میں درد میں اضافہ ہو جاتا ہے اسی طرح درد کا حساس بھی بڑھ جاتا ہے اور ہڈیوں میں چوٹ بھی لگ جائے تو دیر سے ٹھیک ہو تی ہے ۔ اسی طرح گٹھیا کے مریض بھی سردی میں زیادہ درد کی شکایت کرتے ہیں ۔ اسی لئے جسم کو گرم رکھیں تاکہ ان شکایات کا زالہ ہو سکے ۔
خشک آنکھیں
ہوا می نمی کے کم ہو نے سے جہاں کئی مسائل جنم لیتے ہیں انہیں میں آنکھوں کا خشک ہونا بھی شامل ہے ،اسی طرح جب آپ سخت سردی میں گھر سے باہر جاتے ہیں تو ٹھنڈی ہو ا آنکھوں کو مزید خشک بنا دیتی ہیں اسی لئے اس موسم میں گھر سے باہر جاتے وقت گلاسس کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں میں موجود نمی محفوظ رہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News