
اکثر لوگ اپنے ناخنوں کو دانتوں سے کترتے ہیں اور لاکھ کوشش کے باوجود ان کی یہ عادت نہیں جاتی۔
یہ عادت ناخنوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، جس کے باعث ناخنوں کی ساخت خراب، سوجن اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
اگر آپ یا کوئی آپ کا پیارا اس عادت کا شکار ہے تو اس سے چھٹکارا اتنا بھی مشکل نہیں۔
چند عادات کو اپنا کر ناخن چبانے یا کترنے کی اس عادت سے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔
ناخن چھوٹے رکھیں
ناخن کترنے سے جان چھڑانے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ناخن بڑھنے پر انہیں کٹر سے تراش دیا جائے اور اس سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔
خواتین نیل پالش لگائیں
خواتین نیل پالش لگا کر رکھیں۔ اس کے بعد جب جب ناخن کتریں گی آپ کو نیل پالش کی کڑواہٹ محسوس ہوگی اور اس عادت کو ترک کرنے میں مدد ملے گی۔
تجزیہ کیجئے
آپ اپنا تجزیہ کیجئے کہ آخر آپ ناخن کیوں کترتی ہیں۔ اس کا جائزہ لینے کے بعد اس عادت سے جان چھڑانے میں مدد مل سکتی ہے۔
عادت کو عادت سے بدلیں
اگر مسلسل ناخن کترنے کی عادت ہے تو آپ کوئی اور عادت اپنائیں۔ منہ میں سونف رکھ کر چباتے رہیں یا پھر چیونگم کی عادت اختیار کیجئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News