Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگھاڑا: مفید پھل ہی نہیں دوا بھی

Now Reading:

سنگھاڑا: مفید پھل ہی نہیں دوا بھی

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ’سنگھاڑا‘ غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے کچا، ابلا ہوا اور آٹے کی طرح خشک اور پیس کر کھایا جا سکتا ہے۔

سردی کے موسم میں سڑکوں پر مختلف ریڑھی والے سنگھاڑے بیچتے ہوئے نظر آتے ہیں، یہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور معدنیات سے بھرپور ہے۔

سنگھاڑا شوگر، السر اور دل کی بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔

آج ہم اس کے کچھ فائدے آپ کوبتائيں گے۔

وزن کم کرنے کرتا ہے

Advertisement

سنگھاڑے  وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں کیوں کہ یہ وٹامن ، معدنیات اور کاربوہائيڈریٹ سے بھر پور غذا ہے مگر اس کے اندر بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں سو گرام سنگھاڑا میں صرف 97 کیلوریز ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

اس کے اندر پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

موڈ کو بہتر بنا کر پرسکون نیند کا باعث ہوتا ہے

سنگھاڑے میں وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کے موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دماغی دباؤ کا خاتمہ کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے۔

مختلف انفیکشن سے بچاتا ہے

Advertisement

سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں پولی فینول اور فلیونائيڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو مختلف وائرس، بیکٹریا اور فنجائی سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر