
صحت سے بھرپور غذائیں عموماً اتنی ذائقہ دار نہیں ہوتی جیسا کہ انہیں ہونا چاہئے یہی وجہ ہے لوگ انہیں چھوڑ کر جنک فوڈ کی جانب رخ کرتے ہیں۔
صحت مند کھانے عموماً متوازن غذا پر مشتمل ہوتے ہیں جیسے سبزیوں یا پھلوں کی سلاد، تلا ہوا پالک اور سبزپتوں سے تیار سوپ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو ایسی غذا کھانے پر وہ اطمینان حاصلنہیں ہوتا جو کسی پیزا یا برگر کھانے کے وقت ملتا ہے۔
تاہم سائنس نے صحت مند کھانوں کو مزید پرلطف اور لذت بخش بنانے کاراز دریافت کر لیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔
یونیورسٹی آف کولون، جرمنی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جب لوگ صحت مند کھانے اپنے ہاتھوں سے تیار کرتے ہیں تو انہیں زیادہ اطمینان بخش قرار دیا جاتاہے۔
اس تحقیق میں کل 120 خواتین کو شامل کیا گیا۔ جنہیں یہ کہا گیا کہ وہ اسمودی کے ذائقہ کے ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، اورساتھ ہی ہرعورت کو صحت بخش رسبری اسمودی یا غیر صحت بخش چاکلیٹ ملک شیک پینے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔
کچھ خواتین نے لیب کی طرف سے فراہم کردہ اجزاء کے ساتھ یہ مشروب خود تیار کیا، جبکہ دوسروں کے پاس محققین کی جانب سے تیار کردہ مشروب پیش کئے گئے تھے۔
محققین نے ایسے تمام مشروبات کے نمونے جمع کئے جنہیں خواتین کو خود تیار کیا تھا اور انہیں پینے بعد خواتین شرکاء سے یہ جاننے کے لیے تحریری ٹیسٹ بھروائے گئے انہیں یہ مشروبات کتنے پسند آئے ہیں۔ ایسی خواتین جنہوں رسبری اسمودی خود تیار کی تھی زیادہ مطمئین تھی بہ نسبت ایسی خواتین کے جنہیں یہ اسمودی تیار ملی تھی۔
جب چاکلیٹ شیک کی شرکاء کی بات آئی تو اس میں زیادہ فرق موجود نہیں تھا، چاہے اسے انہوں نے خود تیار کیا تھا یا انہیں تیار دیا گیاتھا۔
نتیجہ
محققین نے اس رجحان کو آئی کے ای اے کا اثر کہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب لوگ کھانے کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرتے ہیں تو وہ زیادہ اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ کھانا، اسمودی، کتابوں کی الماری یا کوئی اور چیز جو انہوں نے خود بنائی ہے زیادہ مطمئین کرے گی۔
کوئی بھی شے جو صحت مند کھانے کو زیادہ فائدہ مند اور اطمینان بخش بناتی ہے، وہ وزن میں کمی ہے جوآپ کی صحت کے لیے ایک یقینی اثر رکھتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھر میں تیار کرنے والے روزانہ 16 کم گرام چینی اور اوسطاً 137 کم کیلوریز کھاتے ہیں، بہ نسبت ان لوگوں کے جو اکثر باہر کھاتے ہیں۔
اگر آپ روزانہ یہ عمل دہراتے اور گھر میں کھانا تیار کرتے ہیں تو اس طرح کیلوریز کی معمولی کمی بھی ایک سال کے دوران 10 پاؤنڈ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ تو اس طرح یہ آپ کو خود سے کھانا پکانے اور تیار کرنے کے لیے ایک زیادہ درست وجہ اور ترغیب بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News