
السی کا شمار ان بیجوں میں ہوتا ہے جو صحت کے لیے حیرت انگیز خواص رکھتے ہیں اس میں موجود اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ ایسٹروجن کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، یہ ہارمون جسم کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم اس سے کشد کیا گیا تیل بھی افادیت میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔
السی کا تیل دل، جلد، دماغ غرض آپ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ ویسے تو اس کے فوائد کے حصول کے متعدد طریقے موجود ہیں مگر آسان اور تیزترین اس تیل کے کیپسول کا استعمال کرنا ہے۔ یہاں پر اس تیل چند فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔
کولیسٹرول
السی کے تیل کے کیپسول اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اومیگا سکس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں کولیسٹرول لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ دونوں جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتے ہیں ۔
دل کے لیے فائدہ مند
اس تیل کے کیپسول دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں ، فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ کیپسول شریانوں کے افعال صحت مند بناتے ہیں اور دل سے جڑے مسائل جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں ۔ اسی طرح یہ کیپسول جسمانی ورم اور بلڈ کلاٹ کو کم کرنے کے لیے بھی مددگار ہیں ۔
دماغی صحت میں بہتری
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے السی کا تیل مجموعی دماغی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔ اس میں موجود الفا لینولینک ایسڈ کو دماغ کی اچھی صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے ۔
جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ گرتے بالوں کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتے ہیں ، یہ ایسڈز جلد کی نمی برقرار رکھ کر اس ہمواری اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ آلودگی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News