Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبز چائے کے 10 ایسے طبی فوائد جن سے آپ اب تک لاعلم تھے

Now Reading:

سبز چائے کے 10 ایسے طبی فوائد جن سے آپ اب تک لاعلم تھے

آج ہم آپکو سبز چائے پینے کے 10 طبی فوائد بتائیں گے۔

سبز چائے کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے، سبز چائے پولی فینولز سے بھرپور مشروب ہے جو ایسے قدرتی مرکبات ہیں جو جسمانی ورم میں کمی اور کینسر سے لڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

سبز چائے صرف جسم سے پانی کی کمی ہی دور نہیں کرتی بلکہ اس میں متعدد صحت بخش مرکبات موجود ہیں جو جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

سبز چائے دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے جکہ طبی سائنس کے مطابق کیفین سے دماغی افعال کے متعدد پہلوئوں بشمول مزاج، ہوشیاری، ردعمل کے وقت اور یادداشت میں بہتری آسکتی ہے۔

تو آئیے آپکو تفصیل سے اس کے 10 فوائد بتاتے ہیں۔

Advertisement

کینسر کی روک تھام

محققین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

دل کو صحت مند بنائے

سبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔

اسی طرح سبز چائے کولیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتا ہے۔

Advertisement

جوڑوں کے درد دور کرے

خارش اور درد کی روک تھام کے لیے روزانہ چار کپ سبز چائے پینا شروع کردیں۔

ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں ایسا کیمیائی کمپاﺅنڈ ہوتا ہے جو طاقتور انسداد سوجن اور اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے۔

اس سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ چائے سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں 60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

دماغی صلاحیتوں کو بڑھائے

ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کے دو اجزاء ایل تھیانائن اور کیفین توجہ اور ہوشیاری کی سطح میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔

Advertisement

توانائی بخش دیگر مشروبات کے مقابلے میں سبز چائے کے استعمال سے اعصابی تناﺅ اور خلجان جیسی کیفیات میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

مہاسوں کو صاف کرے

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء دو تہائی کیل مہاسوں کو صاف کردیتے ہیں۔

 تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کر کے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہوگا۔

پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے خلاف جدوجہد

تحقیقی رپورٹس کے مطابق دو سے تین کپ سبز چائے کا روزانہ استعمال پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

الرجی سے ریلیف دے

الرجیز کا سامنا ہونے پر روزانہ کچھ کپ اس مشروب کے استعمال سے ناک کے اندرونی حصے کی سوجن میں کمی لاسکتی ہے جو الرجی سے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کی سوجن کم کرے

سبز چائے کے ٹی بیگ کو گیلا کر کے آنکھوں پر پندرہ سے بیس منٹ تک پھیرا یا دبایا جائے تو اس سے تھکی ہوئی یا سوجی ہوئی آنکھوں کو سکون ملتا ہے۔

دمہ کی علامات کو کم کرے

روزانہ دو کپ سبز چائے کا استعمال دمہ کی علامات کو دور رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ذہنی تناﺅ میں کمی لائے

سبز چائے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس کے پانچ کم کا استعمال ممکنہ طور پر نفسیاتی تناﺅ میں کمی لاسکتا ہے۔

محققین اس کے لیے کسی مخصوص جز کی نشاندہی تو نہیں کرسکے تاہم جانوروں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ مشروب جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار کو کردیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر