 
                                                                              امرود پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں پایا جاتا ہے اور لوگ اس کو کاٹ کر مصالحہ لگا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
امرود کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن ان کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہیں۔
آج ہم آپ کو دن میں 5 امرود کھانے کے فوائد بتائیں گے۔
امرود شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے، یہ بڑھتی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔
جو لوگ امرود کھاتے ہیں ان کی جلد ہمیشہ جوان رہتی ہے، ایسے افراد جلد بوڑھے نہیں ہوتے۔
امرود کو قبض کشا بھی کہا جاتا ہے، اگر کسی انسان کو قبض کا مسئلہ ہو تو وہ امرود کو دوا کے طور پر استعمال کر سکتا ہے، بہت سارے حکیم اسے دوائی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
اگر کسی انسان کو شدید کھانسی ہو رہی ہو تو توے پر امرود کو جلا کر اسکو کھلائیں کیونکہ یہ سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے۔
اس کے علاوہ امرود خواتین کے لیے انتہائی مفید ہے، اگر خواتین ماہواری کے دنوں میں کھائیں تو درد میں کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 