Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے آج وجہ بھی جان لیں

Now Reading:

رونا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے آج وجہ بھی جان لیں

کہتے ہیں کہ گانا اور رونا تو سب کو ہی آتا ہے، جہاں تک بات رونے کی ہے تو بچے اس ضمن میں کافی شہرت رکھتے ہیں جوبات بے بات رونا شروع کر دیتے ہیں۔
تاہم یہاں پر رونے کی افادیت پر بات کی جارہی ہے آپ نے اکثر یہ بات محسوس کی ہو گی کہ جب بھی آپ روتے ہیں وجہ کوئی بھی اور آنسو بہتے ہیں توکچھ لمحوں بعد ایک سکون کا احساس ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ دل کا کوئی بوجھ کم ہو گیا ہے۔

 اب یہ بات سائنس سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ رونے سے جہاں ایک طرف آپ بے چینی اور ضطراب کی کیفیات سے نکل کر ذہنی اورجذ باتی طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کے بے تحاشہ غیر یقینی جسمانی فائدے بھی ہیں ۔ البتہ کثرت سے رونا ڈپریشن ،مایوسی اور دیگر دذہنی عارضوں کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ کسی بیماری کے بغیر کبھی کبھار رونا ایک صحت مند ردعمل ہے ۔

رونا آنکھ کی صحت کا ضامن

رونے کی صورت میں آنکھوں سے آنسو بہتے جو ایک طرف تو آنکھوں کو نمی فراہم کرتے ہیں تو دوسری جانب اس صفائی کو بھی یقینی بناتے ہیں گویا آنسو آنکھ کو صحت مند رکھنے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں۔

Advertisement

آنسو کی کئی اقسام ہیں ان میں سے ایک جذباتی آنسو کہلاتے ہیں،  بصارت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جذباتی آنسو دوسرے آنسوؤں سے مختلف ہوتے ہیں ان میں پروٹین اور ہارمون ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے یہ درد اور اضطرابی کیفیات سے نجات دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم کو دوبارہ پر سکون حالت میں لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

 آنسو ہماری آنکھ کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے اس میں کئی طرح کے کیمیکل ہو تے ہیں جو آنکھ کی صفائی کرنے ،بیکٹریا کو مارنے، نقصان دہ جلن کو ختم کرنے اور کئی طرح کے انفیکشن سے بچاتے ہیں ۔

 آنسو میں اٹھانوے فیصد پانی، کچھ مقدار نمک اور فیٹی آئل اور پندرہ سو مختلف پروٹین ہوتے ہیں، اس میں ایک طرح کا اینٹی بیکٹیریل کیمیکل بھی پایاجا تا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

 ماہرین بصارت کا اس ضمن میں مزید یہ کہنا ہے کہ رونا ایسے افراد کے لئے بے پناہ افادیت رکھتا ہے جو اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں یہ ان کی آنکھوں کی خشکی کو دور کرتے ہیں ۔

رونا جذبات کے اظہار کا بہترین اور مؤثرذریعہ

رونا جذبات کو ظاہر کرنے کا ایک قدرتی عمل ہے، یہ عمل آپ اپنے جذبات و احساسات کے ساتھ ہی وابستہ نہیں بلکہ دوسروں کی اداسی ،غصے اور خوشی میں بھی آنسو بہنے لگتے ہیں ۔ جب ہم روتے ہیں تو اس سے ایک طرح کا کتھارسس ہوتا ہے یعنی ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور پرسکون ہو جاتے ہیں ۔ مختلف تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے رونا کسی بھی ایسی صورتحال سے باہر آنے ایک راستہ ہے۔

Advertisement

رونا صحت کے لیے اچھا مگر

رونا ایک صحت مند عمل ہے مگر کتنا رونا صحت کے لئے مفید ہے اس ضمن میں کئی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے اس کے بارے کوئی تعداد طے شدہ نہیں ہے ۔ خواتین سال میں تیس سے چونسٹھ بار جذباتی طور پر آنسو بہاتی ہیں جبکہ مرد صرف پانچ سے اٹھارہ بار۔ اس کا مطلب یہ ہو اکہ خواتین مہینے کئی بار روتی ہیں جبکہ مرد مہینے دو مہینے میں ایک بار روتے ہیں ۔

آپ کتنا روتے ہیں اس کا تعلق آپ کی شخصیت اور اور زندگی کے حالات پر منحصر ہے جس سے آپ نبردآزما ہیں ۔ تاہم ضرورت سے زیادہ رونا کسی ذہنی عارضے جیسے ڈپریشن اور زہنی تناؤ کی علامت ہوسکتی ہے اس کے لئے کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہے ۔ تاہم رونا اچھی صحت کی علامت ہے تو اپنے آپ کو رونے یں تاکہ جذباتی طور پر صحت مند رہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر