Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے

Now Reading:

جانئیے! انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے

ویسے تو کون ہے جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔

انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے جادوئی فائدے بتا رہے ہیں۔

انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

Advertisement

انگور میں قدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پورا دِن چست اور توانا رہیں گے۔

انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جو بچے  انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

Advertisement

جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر