Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئے باورچی خانہ میں موجود معمولی پھٹکری کے 6حیرت انگیز فائدے

Now Reading:

جانئے باورچی خانہ میں موجود معمولی پھٹکری کے 6حیرت انگیز فائدے

پھٹکری کو صدیوں سے مختلف پکوانوں اور صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے یہ قدرتی طور نمک کی طرح سفید مرکب ہے جو دو طرح کے نمک ایلومینیم سلفیٹ اور پو ٹاشیم سلفیٹ کا مجموعہ ہے۔

اس میں موجود ا یلومینیم سلفیٹ ایک غیر مضر صحت مادہ ہے جو عام طور پانی کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ پانی سے گرد اور مضر صحت اجزاء صاف ہوسکے ۔ لیکن اس کا کام صرف پانی کو صاف کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آپ کے روز مرہ کے کئی مسائل کو حل کرنے بھی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

منہ کی ناگوار مہک کے لئے

پھٹکری منہ سے آنے والی ناگوار مہک کا خاتمہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ماؤتھ واش اور ماؤتھ فریشنرکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک اور ایک گرام پھٹکری ڈال کر غراغرے کریں یہ اس مسئلے سب سے آسان ہے۔

رنگت نکھارنے میں معاون

Advertisement

پھٹکری جلد کی رنگت نکھارنے اور اسے ٹائٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی بنا پر اسے جلد سے متعلق کئی پروڈکٹ جیسے کریم اور جیل بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد سے مردہ خلیات کو صاف اورجلد پر جمی چکنائی کو دور کرتی ہے، چہرے کے داغ دھبوں اور ایکنی کے نشانات مٹاکر جلد ایک ٹون میں لے آتی ہے ۔ کیو نکہ اس میں جلد کو ٹائٹ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے تویہ ڈھلتی عمر کے اثرات سے ڈھیلی ہو جانے والی جلد کو دوبارہ جواں بنا سکتی ہے۔ اس کے لئے ایک پیالے میں پا نی لے کر اس میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر اچھی حل کریں پھر اس میں کاٹن پیڈ ڈبو کر چہرے پر لگائی اور خشک ہونے دیں۔

چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لئے

خواتین کی بڑی تعداد پھٹکری کو عرق گلاب میں ملا کرغیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے استعمال کرتی ہیں ۔ اس کے لئے ایک چائے کا چمچ عرق گلاب میں چٹکی بھر پھٹکری ڈال کر جہاں بال ہیں وہاں بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اگر یہ بیس منٹ سے پہلے خشک ہوجائے تو اس پر عرق گلاب کا اسپرکریں، پھر اسے دھو لیں ،اورجلد پرموئسچرائزرلگائیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔ اس مقصد کے لئے ناریل کا تیل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیونگ کے بعد آفٹرشیو کی طرح کام کرتی ہے

سیلون میں اس طرح کے معمولی زخموں اور خراشوں کے لئے پھٹکی ہی استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ خون کو بہنے سے روک کر زخموں کو مندمل کرتی ہے اور جلد پر چمک لاتی ہے ۔ ایک پیالی پانی میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر حل کریں اور شیو بعدکے اسے چہرے پر لگائیں۔

دانتوں کے علاج میں بہترین

Advertisement

پھٹکری میں بہترین جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں ، یہ دانتوں کے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے، مسوڑھوں کو مضبوط بناتی ہے،میہ دانتوں کے کئی مسائل جیسے دانتوں کی خرابی ،درد ،مسوڑھوں کی سوجن اور زخم کے علاج میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے بھی ایک پیالی پانی میں ایک گرام پھٹکری ملاکر اس کی کلیاں کریں۔

ناک سے خون بہنے کی صورت میں خون کو روکتی ہے

ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اس میں کاٹن پیڈ ڈبو کر ناک میں رکھیں دونوں نتھنوں میں ایک ساتھ نہ رکھیں کچھ ہی سیکنڈ میں خون بند ہو جائے گا۔

نوٹ:ان تمام محلول بنانے کے لئے پھٹکری کی مقدار ایک گرام سے زیادہ ہر گز استعما ل نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر