Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک میوؤں کو بھگوکر کھانا کیوں ضروری ہے؟ وجہ انتہائی حیران کن

Now Reading:

خشک میوؤں کو بھگوکر کھانا کیوں ضروری ہے؟ وجہ انتہائی حیران کن

تمام ہی گری دار میوے اور بیج صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند اورتوانا رکھنے کے ساتھ کئی امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔

خشک میوہ جات کوناشتہ میں شامل رکھنا دن کی پہلی غذا کو مزید صحت بخش بناتا ہے۔ تاہم کئی پھلیاں اور اناج کی طرح ان میں بھی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جسے آپ کا جسم آسانی سے جذب نہیں کرسکتا یا یہ ہاضمہ میں مداخلت کا سبب بن سکتے ہیں۔

جیسے اناج کو اگنے، بھگونے یا ابالنے کا عمل اسے مزید زود ہضم بناتا ہے اوران میں موجود  اینٹی نیوٹرینٹ کو کم کے انہیں جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند بناتا ہے۔ اسی طرح گری دار میوؤں کو بھی بھگوکر استعمال کرنا ان کی غذائیت کو بھی مزید بڑھاتاہے۔

کیا گری دار میوے کو بھگونا ضروری ہے؟

جی ہاں! اسے بھگوکر استعمال کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ گری دار میوؤں میں فائٹک ایسڈ پایا جاتا ہے ، جو پھلوں اور اناج میں بھی موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں دیگر انزائمز بھی موجود ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے بگھوکر استعمال کیا جائے تو اسے ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

تاہم گری دار میوؤں کوبغیر بھگوکر کھایا جائے تو فائیٹک ایسڈ معدے میں موجود معدنیات سے جڑ جاتا ہے اور آنت میں جذب نہیں ہوتا۔ اسی طرح ایک جانب تو یہ جزوبدن نہیں ہوپاتا تو دوسری جانب جسم میں اہم معدنیات کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ بھگونے سے فائٹک ایسڈ ٹوٹ جاتا ہے اس طرح آپ اس کی بھرپورافادیت حاصل کر سکتا ہے۔

گری دار میوؤں کو بھگونے کا طریقہ:

4 کپ کوئی بھی خشک میوہ یا بیج لیں، 1 یا 2 کھانے کے چمچ غیر ریفائںد نمک اور فلٹرشدہ پانی۔ فلٹر شدہ پانی

ہدایات:

ایک درمیانے سائز کے پیالے میں 4 کپ کچے، بغیر نمک کے گری دار میوے یا بیج لیں اب اس میں اتنا پانی شامل کریں کہ یہ اس میں آسانی سے کور ہوجائیں۔ اب اس میں نمک شامل کریں اور اسے 6  سے 7 گھنٹے یا رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ پھرنمک ملا پانی نکال کر صاف پانی سے دھولیں اور خشک کرنے کے لیے انہیں کسی کپڑے پر پھیلادیں، انہیں دھوپ میں خشک کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement

کس میوے کو پانی میں کتنی دیر بھگونا ہے تو اس کا درست وقت یہاں بتایا جارہا ہے۔

گاربینزو پھلیاں کو 12 سے 48 گھنٹے، بادام 12 گھنٹے، الفافہ کے بیج 12 گھنٹے، اخروٹ 8 گھنٹے، پیکن 8 گھنٹے، بروکولی کے بیج 8 گھنٹے، پائن گری دار میوے 8 گھنٹے، ہیزل نٹس8 گھنٹے، کدو کے بیج 7 گھنٹے، کاجو 6 گھنٹے، سورج مکھی کے بیج 6 گھنٹے۔

نوٹ: اگر آپ گری دار میوؤں کو 8 گھنٹے سے زیادہ بھگونے کا ارداہ رکھتے ہیں تو کوشش کریں کہ انہیں ایک بار پھر صاف پانی سے دھولیں یا ان کو بھگونے کے لیے ہر8 گھنٹے بعد تازہ پانی شامل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر