Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں اس چیز کی چائے بناکر پئیں اور ’نزلہ کھانسی‘ سے نجات پائیں

Now Reading:

سردیوں میں اس چیز کی چائے بناکر پئیں اور ’نزلہ کھانسی‘ سے نجات پائیں

لونگ کی چائے صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے، اس چائے کو روزانہ پینے سے دانت کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ سردیوں میں لونگ کی چائے کے فوائد اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں لونگ کی چائے پینے کے کیا فوائد ہیں۔

سردی زکام اور کھانسی سے نجات:

چائے سردی سے بچنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ لونگ کے خواص گرم ہیں۔ اس لیے سردیوں میں لونگ کی چائے پینے سے سردی اور کھانسی سے نجات مل سکتی ہے۔

Advertisement

قوت مدافعت میں اضافہ:

سردیوں میں لونگ کی چائے پینا مدافعتی نظام کو کمزور ہونے سے روکتا ہے۔ لونگ میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جسم سے فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

دانت کا درد بھگائے:

آپ نے دانت کے درد کے لیے لونگ کا تیل اور لونگ کا کئی بار استعمال کیا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے لونگ کی چائے پی ہے؟

لونگ میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ لونگ کی چائے پینے سے دانت کا درد اور مسوڑھوں کی سوزش کم ہوتی ہے۔

ہاضمہ کی بہتری:

Advertisement

لونگ کی چائے پینے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل ہیں تو آپ لونگ کی چائے پی سکتے ہیں۔

میٹابولزم تیز کرے:

ہر صبح لونگ کی چائے پینے سے آپ اپنے میٹابولزم کی شرح کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہی نہیں یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لونگ کی چائے کیسے بنائی جائے؟

لونگ کی چائے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ آپ صرف دو اجزاء کا استعمال کرکے گھر میں لونگ کی چائے بنا سکتے ہیں۔

اس چائے کو بنانے کے لیے آپ کو 3 سے 4 لونگ اور 1 کپ پانی کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement

ایک برتن میں ایک کپ پانی ڈال کر اس میں لونگ ابالیں۔ 3-5 منٹ بعد گیس بند کر دیں، ایک کپ چائے میں شہد ملا کر پی لیں۔

صبح اس چائے سے لطف اندوز ہونے کا بہترین وقت ہے۔ آپ کو اس چائے کے ایک کپ سے زیادہ نہیں پینا چاہیے کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر