Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب آلو سے ہوگا وزن کم؛ مگر کیسے؟

Now Reading:

اب آلو سے ہوگا وزن کم؛ مگر کیسے؟

ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے آلو نہ کھائے ہوں یا وہ آلو نہ کھاتا ہو لیکن آلو اپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفید ترین سبزیوں میں بھی شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا میں ہمیشہ آلو کو شامل رکھا جاتا ہے۔

غذائیت کے معاملے میں آلو کتنا بھرپور ہوتا ہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدارہوتی ہے۔

آلو سے متعلق آپ سب نے سن رکھا ہو گا کہ یہ وزن بڑھاتا ہے، جی ہاں، یہ بالکل سچ بات ہے لیکن اُس صورت میں جب آپ آلو تل کر، چپس بنا کر، فرنچ فرائز بنا کر کھاتے ہیں۔

اگر آپ آلو کو ہنڈیا میں پکا کر یا آلو شوربہ بنا کر کھاتے ہیں تو آلو ایک صحت مند خوراک ہیں اس میں وٹامن بی 6 اورآئرن اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں کافی زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق آلو صرف ایک ہفتے میں 6 کلو گرام وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ آلو کی خوراک کو صحت کی دنیا میں کریش ڈائیٹ سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے تصدیق بھی ہوئی ہے کہ یہ واقعی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

آلو سے وزن کم کریں

 آپ کو 3-5 دن تک آلو کا استعمال کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ دوسری کھانے کی چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

یہ وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے والی کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس غذا پر عمل کرنا چاہتے ہیں روزانہ ایک سے 2 کلو آلو کھائیں اور اس دوران کوئی دوسری خوراک استعمال نہیں کریں۔

یاد رکھیں کہ اس ڈائٹ پلان کے ساتھ ساتھ آپ کو روزانہ کچھ دیر ورزش کرنے کی بھی ضرورت درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر