Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوٹی سیلون جیسے نکھار کے لیے لیموں کو بتائے گئے طریقوں کے مطابق استعمال کریں

Now Reading:

بیوٹی سیلون جیسے نکھار کے لیے لیموں کو بتائے گئے طریقوں کے مطابق استعمال کریں

حسین نظر آنا ہرایک فطری حق ہے اور خواتین اس سلسلے میں کافی محتاط رویہ رکھتی ہیں جبکہ اس مقصد کے لیے وہ  گھریلواور کیمیکل سے پاک اشیاء کو ترجیح دیتی ہیں۔

لیموں جہاں صحت کے لیے بے پناہ افادیت رکھتا ہے وہی یہ آپ کے حسن کو بڑھانے میں کسی سیلون سے کم نہیں۔ اس میں موجود اجزاء جلد کی رنگت نکھارنے سے لے کر کئی طرح کے انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اسی لیے یہاں پرخوبصورتی کو بڑھانے کے لیے لیموں کے چند  حیرت انگیز استعمال پیش کئے جارہے ہیں جو آپ کے لیے نہایت کار آمد ثابت ہوں گے۔

لیموں کے چند حیرت انگیز بیوٹی ہیکس

 پاؤں کی حفاظت لیموں کے ساتھ

Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور شخصیات اپنے پیروں کو صحت مند اور پرکشش رکھنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں؟ نہیں تواج جان لیں۔

اس مقصد کے لیے ایک برتن میں اتنا نیم گرم پانی شامل کریں کہ جس میں آپ اپنے پیروں کو آسانی سے ڈبو سکیں، اب اس میں اپنا من پسند ایسنشیل آئل جیسے روز میری یا لیونڈرآئل کے چند قطرے، لیموں کا رس اورایپسم نمک شامل کریں اب اپنے پیروں کو چند منٹ کے لیے اس میں ڈبو کر رکھیں پھر صاف پانی سے دھولیں۔

ہونٹ کے لیے قدرتی موئسچرائزر

لیموں کا رس ہونٹوں کی نزاکت اور نرمی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے مفید مانا جاتا ہے خاص طور پر سردیوں میں کیونکہ اس موسم مں ہونٹوں کا خشک ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔

ذیل میں ایک سادہ اور آسان لپ بام تیارکرنے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔

1 کھانے کا چمچ اچھی کوالٹی کی ویزلین، 1 چائے کا چمچ شہد اور 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس لیں۔ ویزلین کو گرم کریں پھراس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کر کےاچھی طرح ملا ئیں۔

Advertisement

اس مکسچر کو ایک پیالے میں ڈال کرتقریباً 10 منٹ کے لیے فریج میں اور اس کے بعد اسے تقریباً 4 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں بہترن لپ بام تیار ہے۔

بالوں کو قدرتی طور پر ہلکا کریں

بالوں کو قدرت طور بلیچ یعنی اس کی ٹون کو ہلکا کرنے کے لیے لیموں سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہوسکتا۔ اس مقصد کے لیے نہانے سے صرف ایک گھنٹہ قبل لیموں کے رس کی مناسب مقدارکو اپنے بالوں پر لگائیں۔

لیموں کا رس کیمیائی مصنوعات کے برعکس آپ کے بالوں کو بتدریج، محفوظ طریقے اور قدرتی طور پر ہلکا کرے گا۔ آپ اسے  ہفتے میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں تاہم حساس جلد والے افراد اسے استعمال کرنے سے قبل اس کا پیچ ٹیسٹ ضرور کر لیں۔

قدرتی ڈیوڈورینٹ

لیموں ایک مخصوص مہک لیے  قدرتی طورپر جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ قدرتی گھریلو ڈیوڈورینٹ بنانے کے لیے، ایک لیموں کا رس لیں، اب اس میں تھوڑا سا دلیا اور ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس پیسٹ کو جہاں پسینہ زیادہ آتا ہو لگائیں۔

Advertisement

حیرت انگیز طورپر اس پیسٹ کو اسکرب یا ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر