
آپ نے کارن فلور کو مختلف کھانوں اور بیکنگ کے لئے ضرور استعمال کیا ہوگالیکن آج ہم جلد کی رنگت نکھارنے اور اس کی حفاظت کے لئے اس کے ایسے حیرت انگیز استعمال بتائیں گے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دھوپ ، اسٹریس اور آلودگی کی وجہ سے ہماری جلد اپنی شادابی کھو دیتی ہیں رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور ساتھ ہی کئی طرح کے جلدی مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں جن میں ایکنی، جھائیاں اور جھریاں وغیرہ شامل ہیں ان سے نجات کے لئے کارن فلور سے بہتر کو ئی متبادل نہیں ۔ یہ نہ صرف کم خرچ بلکہ ہر جگہ بآسانی سے دستاب ہے۔
اس میں شامل پروٹین ،امائنو ایسڈ،وٹامن اے ،ای،بی ون اور بی ٹو جلد کو ہمواررکھنے، داغ اور جھائیاں ختم کرنے،ڈھلتی عمر کے اثرا ت سے بچانے اوررنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہاں پر کارن فلور کے چند بہترین فیس پیک بنانے کے طریقے بیان کیے جا رہیں ہیں جنہیں ہم مطلوبہ نتاءج کے حصول کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
نکھری رنگت کے لئے
اس پیک کو بنانے کے لئے 1 کھانے کا چمچ کارن فلور، 2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس،1چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر،1چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور چند قطرے عرق گلاب شامل کریں جبکہ خشک جلد کے حامل افراد اس میں لیموں کی جگہ شہد کواستعمال کریں۔
چہرے کو اچھی طرح صاف کر کے اس پیک کو لگائیں اور 20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو نے کے بعد کسی اچھے موئسچررائزر کو چہرے پر لگالیں ۔ بلیچ کی خصوصیات لئے یہ پیک جلد پر ایکنی کے داغ اور جھائیاں صاف کر کے رنگت کا صاف کر دے گا۔
گوری رنگت اور جلد کی شادابی کے لئے
ایک پیالی میں 2کھانے کے چمچ کارن فلور،2کھانے کے چمچ چاول کا آٹا،1کھانے کا چمچ شہداور3کھانے کے چمچ دودھ شامل کریں یہ ایک کریم کی طرح کا آمیزہ تیار ہو جائے گا ۔ چہرے کو اچھی طرح دھو کر اس پر اس آمیزے کی موٹی تہہ لگا ئیں ،خشک ہو نے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یہ پیک سورج سے جھلسی ہو ئی جلد کو آرام دیگا اورساتھ ہی جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کر کے اسے ون ٹون میں لے آئے گا۔
صاف رنگت کے لئے مساج کریم
کیلے اور پپیتے کے چند سلائس میں 2کھانے کے چمچ کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔ خشک جلد کے لئے چند قطرے عرق گلاب اور چکنی جلد کے لئے لیموں کا رس شامل کریں ،پھر اس کریم کو 30 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کریں اور پھر اپنی انگلیوں کی مد دسے 5سے6منٹ تک اس ٹھنڈے پیسٹ کا دائروں کی صورت میں مساج کریں ۔ کاٹن بال کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اس مساج کریم میں شامل ہائیڈروآکسی ایسڈ، وٹامنز اور آینٹی آکسیڈینٹ حیرت انگیز طور پر جلد کی سطح کو ہموار رنگت صاف اور قدرتی شادابی بہال کریں گے اور چہرہ کھل اٹھے گا۔
ایکسفولیٹ کے لئے بہترین اسکرب
سردیاں چہرے کی قدرتی رنگت اور چمک کو ماند کر دیتی ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی سے جلد مر ہ اور بے جان سے محسوس ہو نے لگتی ہے ۔ گھر پر بنے کارن فلورکا یہ اسکرب آپ کی جلد پر ایکسفولیٹ کام کرے گا اس مقصد کے لئے 1کھانے کا چمچ کارن فلور1 چائے کا چمچ کافی پاؤڈر،1کھانے کا چمچ جو کا آٹا اور3کھانے کے چمچ ناریل کا تیل شامل کر کے اسکرب تیار کریں ۔ چہرے کو گر م پانی سے دھو کر 2 منٹ تک اس اسکرب کا مساج کریں اور ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں ۔ یہ جلد کو توانا بنا کر اس کی قدرتی چمک اور رنگت کو لوٹا دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News