Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند کے طریقہ کار میں چھوٹی سی تبدیلی آپ کو ڈپریشن سے محفوظ رکھ سکتی ہے

Now Reading:

نیند کے طریقہ کار میں چھوٹی سی تبدیلی آپ کو ڈپریشن سے محفوظ رکھ سکتی ہے

نیند میں خلل چاہے وہ کسی بھی نوعیت کا ہوذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے جو بعدازاں ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے۔

تاہم حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک گھنٹہ پہلے سونا شروع کر دیں یہ آپ کو اس مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

لوگوں کی اکثریت صبح دیرسے بیدار ہوتی ہے اور انہیں جلد جاگنے کی عادت نہیں ہوتی تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق آپ اسے آسانی تبدیل کر سکتے ہیں اس کے لیے جو کام آپ کو کرنا ہے وہ اپنی الارم گھڑی کو صبح کے وقت تھوڑی دیر کے لیے سیٹ کرنا ہے۔ تو یہ عمل ڈپریشن کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر، براڈ انسٹی ٹیوٹ آف ایم آئی ٹی، اور ہارورڈ کے محققین نے کی تھی ان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ پہلے جاگنا حیرت انگیز ثابت ہوتا ہے۔

جاما جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیق میں ایک جامع جینیاتی مطالعہ کیا گیا تھا۔ اس تحقیق سے اب تک کے سب سے زیادہ حیران کن ثبوت ملے ہیں کہ کس طرح کوئی شخص ایک مخصوص وقت پر سونے کا ان کا انفرادی رجحان ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

Advertisement

ماضی میں کی جانے والی بہت ساری تحقیق اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ نیند اور دماغی صحت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ مثال کے طور پر، مشاہداتی مطالعات سے پہلے ہی یہ بات سامنے آچکی ہے رات دیر تک جاگنے والوں کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا امکان جلدی اٹھنے والوں کی نسبت دوگنا ہوتا ہے، چاہے وہ کتنی ہی دیر سوتے رہیں۔

 اس تحقیق میں تقریباً 840,000 سے زیادہ گمنام افراد کے نیند سے متعلق جینیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ 85,000 شرکاء نے سات دنوں تک سلیپ ٹریکر پہن رکھے تھے جبکہ 250,000 شرکاء نے نیند کی ترجیحی سوالناموں کا جواب دیا تھا۔

ڈاکٹر دغلاس جو کہ اس تحقیق مرکزی مصنف ہیں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد اگر وہ اپنے سونے کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلےسونا شروع کر دیں تو ایسی صورت میں وہ اس عارضے کے خطرے کو 23 فیصد تک کم کرسکتا ہے اگر اسے بڑھا کر دوگھنٹے کردیا جائے تو اس طرح یہ 40 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر