Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ سیاہ کافی پینے کی یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ سیاہ کافی پینے کی یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کافی آپ کو پسند ہو یا نا پسند، آپ سیاہ کافی پیتے ہوں یا سفید، اس کے بارے میں آپ نے سیکڑوں فرضی باتیں سن رکھی ہوں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت ہی کم افراد کافی کے مثبت پہلوؤں یعنی فوائد سے واقف ہیں۔

تو آج ہم آپکو سیاہ کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

جگر کے لیے فائدہ مند

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

دماغی امراض میں کمی

سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔

یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔

کینسر کا امکان کم کرے

Advertisement

ماہرین کے مطابق روزانہ 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔

ڈپریشن سے نجات

سیاہ کافی پینے سے دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

ذہانت میں اضافہ

کافی میں موجود کیفین آپ کے نظامِ ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے۔

Advertisement

وہاں پہنچ کر یہ آپ کے دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً آپ کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کی توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

امراضِ قلب میں کمی

دن میں کافی پینا کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے جبکہ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ کم کرے

سیاہ کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے لیکن اگر آپ اپنی کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر