
انار قدرت کا انمول تحفہ ہے، جس میں صحت کے بےشمار راز پوشیدہ ہیں۔
آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ان مچھروں کو کوائل کے بناء بھگانے کا سب سے آسان طریقہ جس کا استعمال آپ کو اور بچوں کو بھی مچھروں کے کاٹنے سے بچا سکے گا۔
طریقہ:
٭ انار کھانے کے بعد چھلکوں کو آپ لازمی پھینک دیتے ہوں گے ان کو پھینکنے سے اچھا ہے کوئلے پر جلائیں اور ان چھلکوں کے جلے ہوئے کچرے کو رات کمرے میں رکھ کر سوجائیں ۔
ان کی خوشبو سے مچھر آپ کے قریب نہ تو آئیں گے اور نہ ہی یہ آپ کو کاٹیں گے ساتھ ہی مچھر مار سپرے کو خود پر لگا دینے سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
٭ انار کے چھلکوں کو گھر کے کونے میں رکھنے سے حشرات بھی بھاگ جاتے ہیں اور کیڑے مکوڑے بھی تنگ نہیں کرتے۔
٭ انار کے جلے ہوئے چھلکوں میں اگر آپ گلاب کے عرق کا سپرے کرکے دیمک لگی ہوئی دیواروں پر سپرے کردیں تو اس سے دیمک کی جڑیں بھی کمزور ہو جائیں گیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News