تربوز کو موسم گرما کا پھل کہاجاتا ہے تاہم اب یہ سائنس کی ترقی کی بدولت تقریباً سال بھر ہی دکھائی دیتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے ہرایک کو میٹھا اور رسیلا تربوز نہیں ملتا، جبکہ اس کی خریداری بھی کسی آرٹ یا ہنر سے کم نہیں ہے۔

یہاں پر چند ایسی نشیانیاں بیان کی جارہی ہے جس سے آپ بھی میٹھا تربوز آسانی سے خرید سکتے ہیں۔
فیلڈ اسپاٹ
تربوز پر مختلف دھبے دکھائی دیتے ہیں جنہیں فیلڈ سپاٹ کہا جاتا ہے یہ دھبے قدرتی ہوتے ہیں۔ زمین پر وہ جگہ جہاں یہ تربوز اگتے ہیں تربوز کو وہ حصہ جو زمین کی جانب ہوتا ہے سورج کی روشنی نہ ملنے کی وجہ سے سفید رہ جاتاہے ایسا تربوز اندر سے پھیکا نکل سکتا ہے کوشش کریں کہ ایسا تربوز خریدیں جس پرنارنگی پیلے یا کریمی پیلے دھبے ہوں۔
جنس
آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ تربوز کی بھی جنس ہوتی ہیں۔ یعنی میل یا لڑکے تربوز لمبوترے ہوتے ہیں جبکہ فیمیل یا لڑکی تربوز گول اور موٹے ہوتے ہیں۔ لمبوترے تربوز میں پانی کی مقدار زیادہ جبکہ گول تربوز ذائقہ میں میٹھے ہوتے ہیں۔
سائز
لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ جتنابڑا تربوز ہوگا وہ اتنا ہی میٹھا ہوگا تاہم ایسا نہیں ہے۔ حقیقت میں اوسط یا درمیانے سائز کے تربوز ہی بہترین ہوتے ہیں۔ بہت چھوٹے یا بہت بڑے تربوز لینے سے گریز کریں۔
دم
تربوز کی دم اس کے پکنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ سبز دم کا مطلب یہ ہے کہ یہ تربوز مکمل پکا ہوا نہیں ہے اور اسے بہت جلد کھیت سے اٹھالیا گیا ہے جبکہ جس تربوز کی دم خشک ہے وہ بہترین ہے۔
آواز
تربوز کو تھپتھپائیں۔ پکا ہوا خربوزہ کھوکھلا محسوس ہوگا۔ تربوز کھیت سے اٹھاتے وقت میٹھے نہیں ہوتے، عام طور پر 2 ہفتوں میں یہ پک جاتے ہیں لہذا ان پر نظر رکھیں۔
ویبنگ
تربوز کے چھلکے یا خول پرجتنے زیادہ براؤن جال یا نشان ہوں گے اس کا مطلب ہے شہد کی مکھیوں نے اتنی ہی بار انہیں چھوا ہے اور یہ اس کے میٹھا ہونے کی علامت ہے۔
نوٹ:
بغیر کٹے ہوئے تربوز کو 10 دن تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم کٹے ہوئے تربوزکو تقریباً 4 دن تک ریفریجریٹر میں رکھا جا سکتا ہے۔
تربوز نہ صرف آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے بلکہ اس میں وٹامن اے اور سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
تربوز میں پایا جانے والا وٹامن اے آنکھوں کو بہترین حالت رکھتا ہے اور لیمفوسائٹس کو بہتر بنا کر قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جو خون کے سفید خلیوں کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی 6 اعصابی افعال کو معمول پر لانے اور خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تربوز میں پایا جانے والا وٹامن سی انفیکشن اور وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کے دفاع کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے اور جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلزتحفظ دیتا ہے جو بڑھتی عمر میں ہونے والے امراض جیسے موتیا کا سبب بن سکتا ہے۔
اگلی بار جب آپ تربوز خریدیں تو، کریمی پیلے کھیت کے دھبوں کے ساتھ اوسط سائز کا، موٹا اور گول شکل کا انتخاب کریں جس بہت زیادہ براؤن جال بنا ہو اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اس کی دم خشک ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
