Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاجر اور ناریل کے سوپ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Now Reading:

گاجر اور ناریل کے سوپ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

گاجر ناریل کے سوپ کو جو چیز اسے سب سے صحت بخش بناتی ہے وہ ہے وٹامن اے، اس سوپ میں وٹامنز اور منرلز کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کا پیٹ بھرنے کے ساتھ صحت بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس کی سب سے خاص بات اس کا کم وقت میں تیار ہونا ہے یہ محض 30 منٹ میں تیار ہوجاتا ہے۔

فوائد:

گاجر

گاجر تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہے گاجرکے فائدے ان گنت  ہیں یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پر ہمیں مختلف وٹامنز کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں ۔ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں کیونکہ اس میں بیٹاکیروٹین پایاجاتا ہے اور یہ کم کیلوری والی غذا ہے۔ گاجر میں موجود غذائی اجزاء فالج، امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement

ناریل کا دودھ(کوکونٹ ملک)

ناریل کے دودھ میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی، سی اور ای، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ ناریل کے تیل میں موجود چکنائی جسے لوریک ایسڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، جسم کے ذریعے مونولاورین میں تبدیل ہوتا ہے یہ ایک مونوگلیسرائڈ جو لپڈ لیپڈ وائرس کے خاتمے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ وائرس خسرہ اور انفلوئنزا کاسبب بنتا ہے۔

ہڈیوں کو یخنی

یخنی آسانی سے ہضم ہونے والی ایک صحت بخش غذا ہے جس میں بہت سے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ نظام انہضام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

شکر قندی

شکرقندی میں  بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ ایک طرح کا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے ساتھ ہی یہ  کینسر اورامراض قلب کے  خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ہلدی

شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرتی ہے، ذیابیطس قابو کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر کئی اقسام کےسرطان میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ ان سب کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

ادرک

درک کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں مصالحہ اور کئی امراض میں بطور دوا کیا جارہا ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ہی نمکین پکوان کی تیاری میں ادرک لازمی جز ہے۔

تاہم سائنسی تحقیق کی بدولت ادرک کی ایسی افادیت سامنے آئی ہے جس نے اسے سپر فوڈ کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ ادرک کو تازہ اور خشک  جسے سونٹ کہا جاتا ہے دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک میں کئی صحت بخش اجزاءکے ساتھ جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لیے اسے کئی امراض میں بہترین دوا کا درجہ حاصل ہے۔ اس میں اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات بھی ہیں۔

Advertisement

گاجر کوکونٹ سوپ بنانے کی ترکیب

اجزاء:

اس سوپ کو بنانے کے لیے ½  کپ ناریل کا دودھ، 4 لہسن کے جوئے، 2 کپ کٹی ہوئی گاجر، 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی ادرک، 1 کپ شکرقندی، 3 کپ ہڈیوں کی یخنی، 1 بڑی پیاز،  1 چائے کا چمچ ہلدی اورنمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ۔

ہدایات:

پیاز کو کاٹ کر کم از کم 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اب ایک برتن میں 1 کھانے کا چمچ یخںی گرم کریں۔ اور درمیانی آنچ پرپیاز کو شوربے میں 5 منٹ تک بھونیں، پھر اس میں لہسن اور ادرک شامل کرکے مزید ہلائیں، ہلدی، یخنی، شکر قندی اور گاجر شامل کریں۔ تیزآنچ  پر سبزیوں کو نرم ہونے یا 15 منٹ تک پکنے دیں پھر ناریل کا دودھ شامل کریں۔ پھر اس سوپ کو بلینڈر میں اچھی طرح بلنیڈ کریں، نمک اور کالی مرچ ڈال کر پیش کریں، لیجئے صحت سے بھرپورمزید سوپ تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر