
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی بیماری دماغ میں کیمیائی عدم توازن کا نتیجہ ہوتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن کے شکار مریض کے دماغ میں ایک کیمیکل سیروٹونین کا توازن بگڑ جاتا ہے۔
تحقیق میں ڈپریشن کے شکار 17 مریضوں کے ساتھ ساتھ 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا، ان افراد کے دماغی اسکین میں دیکھا گیا کہ سیروٹونین کی سطح کتنی ہے اور پھر ایک دوا دی گئی جس سے کیمیکل کے اخراج کا عمل متحرک ہوا، جس کے بعد ایک بار پھر اسکین کیے گئے۔
تحقیق میں دریافت ہوا کیا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں سیروٹونین نامی کیمیکل کے اخراج کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں کم تھی اور یہی ان افراد میں ڈپریشن کی وجہ بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں سیروٹونین نامی کیمیکل کے بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور یہ کیمیکل ڈپریشن کے حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News