Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں کپڑے کی چرچراہٹ اور چپکنے کے عمل دور کیجئے

Now Reading:

سردیوں میں کپڑے کی چرچراہٹ اور چپکنے کے عمل دور کیجئے

 موسم سرما کسے پسند نہیں یہ اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کرآتا  ہے ساتھ ہی اس میں پہناوے بھی بدل جاتے ہیں اس موسم میں چونکہ ہوائیں خشک اور سرد ہوجاتی ہیں توریشمی اور اونی کپڑے بھی جلد پر چپکنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر جلد پرخارش یا الرجی بھی ہونے لگتی ہے۔  تو اس مسئلے کے حل کے لئے بہترین ٹوٹکا حاضر ہے۔

کپڑوں کی چر چراہٹ سے جلد پر خارش اور پھر الرجی ہو نے لگتی ہے تو اس مسئلے کے حل کے لئے آز مائیں یہ آسان ٹوٹکا اور پھر کچھ بھی پہنیں کپڑے نہیں چپکے گے

سردیوں میں بالخصوص ریشمی کپڑے جسم سے چپکتے ہیں، چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں اور یوں لباس کی پوری ساخت ہی متاثر ہوتی ہے۔ کچھی یہی حال سویٹر اور مصنوعی ریشوں والے گرم کپڑوں کا بھی ہوتا ہے جو دوسرے لباس سے رگڑ کھا کر چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں۔ خواتین کو شادی کے لباس پہننے میں بہت دقت پیش آتی ہے۔ پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ اکثر بال سویٹر سے چپک جاتے ہیں اور مزید حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔ اب سرکے اور کنڈیشنر کے جادو سے لباس کی چرچراہٹ کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔

سرکہ اور کنڈیشنر

دھلے ہوئے سویٹریا چپکنے والے لباس کو سردیوں کے لحاظ سے کنڈیشنڈ کرنے کے لیے ایک بڑے برتن میں صاف پانی لیجئے۔ اب اس میں تین بڑے چمچے سفید سرکہ ملادیجئے۔ سرکے اور پانی کے محلول میں سویٹر، شرٹ یا لباس کو اچھی طرح ڈبودیجئے تاکہ سرکہ لباس میں جذب ہوجائے۔ یہ عمل 15 منٹ کے لیے کافی ہے۔

Advertisement

اس کے بعد گیلے سویٹر پرہرجگہ کنڈیشنر لگائیں لیکن سویٹر کو کھیچنے سے گریز کیجئے۔ زیادہ کھیچ تان سے خود سویٹر کی شکل بگڑسکتی ہے۔ نصف گھٹنے تک ہیئر کنڈیشنر کو اس میں جذب ہونے دیجئے اور اس کے بعد لباس یا سویٹرکو اچھی طرح دھولیجئے تاکہ سرکہ اور کنڈیشنر نکل جائے۔

اب اس لباس کو ایک صاف تھیلی میں رکھ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔ صبح کو سویٹر پہن لیجئے اور یوں اس کے چپکنے کا عمل ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ جس طرح بالوں کا کنڈیشنر ہمارے بالوں کو نرم کرتا ہے عین اسی طرح وہ لباس میں اون یا مصنوعی ریشوں کو ہموار کرتا ہے۔ اس طریقے سے ریشوں میں برقِ سکونی بھی ختم ہوجاتے ہیں جو لباس کے چپکنے کی وجہ بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر